Most e cigarettes have chemicals that will hurt your lungs

Most E Cigarettes Have Chemicals That Will Hurt Your Lungs

الیکٹرونکس سگریٹ نئی بیماریوں کی وجہ

الیکٹرونکس سگریٹ عام سگریٹ کی نسبت زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔ اس میں نہ تو سگریٹ استعمال کرنے والا دھواں کھینچتا ہےاور نہ ہی تمباکو یا ٹار اسے نقصان پہنچاتا ہے۔لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ای سگریٹ اتنا محفوظ نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔اب ماہرین نے پتا چلایا ہے کہ فلیور والے ای سگریٹوں میں سے 75 فیصد میں diacetyl استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلیور بنانے والا کیمیکل ہوتا ہے جو لمبی مدت تک استعمال کرنے والوں کو popcon lung میں مبتلا کر دیتا ہے۔

فلیور والے دوسرے سگریٹس میں دوسرے کیمیکل ہوتے ہیں جو پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ان سگریٹوں میں سب سے خطرناک کیمیکل Formaldehyde ہوتا ہے۔
ای سگریٹ کے غیر محفوظ ہونے کا سن کر حیرت نہیں ہونی چاہے۔ ای سگریٹ استعمال کرنے والے لوگوں کو چاہیے کہ روایتی سگریٹ کی طرح ای سگریٹ کا استعمال بھی ترک کر دیں تاکہ اس سے لگنے والی ممکنہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-09

More Technology Articles