Nokia CEO speech AT THE END OF CONFERENCE

Nokia CEO Speech AT THE END OF CONFERENCE

ہم نے کچھ غلط نہیں کیا مگر کسی طرح ہم ہارگئے

مائیکروسافٹ کے نوکیا خرید لینے کے اعلان کے لیے کی جانے والی پریس کانفرنس میں اپنی تقریر کے آخر میں نوکیا کے سی ای او نے کہا کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا مگر کسی طرح ہم ہار گئے۔ اس بات پر سی ای او اوراس کی انتظامی ٹیم کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
نوکیا بڑی قابل عزت کمپنی تھی، ا س نے اپنے کاروبار کے دوران کچھ غلط نہیں کیا تاہم دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو تی گئی اور اس کے حریف بھی بہت زیادہ طاقتور تھے۔


انہوں نے سیکھنا چھوڑ دیا، وہ تبدیل نہیں ہوئےاسی وجہ سے وہ بہت بڑی کمپنی بننے کا موقع بھی گنوا بیٹھے۔ انہوں نے بہت زیادہ منافع کمانے کا موقع بھی گنوا ور مقابلے میں اپنی بقا کی جنگ بھی ہار گئے۔
نوکیا کی کہانی سے ایک ہی سبق ملتا ہے کہ اگر آپ تبدیل نہیں ہونگے تو آپ مقابلے سے خود ہی ہٹ جاؤ گے۔

(جاری ہے)

اگر آپ نئی چیزیں نہیں سیکھو گے تو مقابلے سے ہٹ جانا کچھ برا بھی نہیں۔



نتیجہ
جو فوائد آپ کو گزرے ہوئے کل میں حاصل ہو سکتے تھے وہ آنے والے کل میں نئے رواجوں کی وجہ سے تبدیل ہو جائیں گے۔ اگر آپ کے حریف نئے رواجوں کو اپنا لیتے ہیں تو مقابلے سے باہر ہونے کے لیے آپ کو کچھ غلط کرنے کی ضرورت نہیں۔
خود کو بدلنا اور بہتری لانا اپنے آپ کو دوسرا موقع دینے کے متعارف ہے۔ دوسرون کے مجبور کرنے پر تبدیل ہونا خود کو مقابلے سے خارج کرنا ہے۔
وہ جو سیکھنے اور بہترہونے سے انکار کر دیتے ہیں وہ ایک دن انڈسٹری میں فالتو بن جاتے ہیں۔انہیں پھر اسی طرح سخت اور مہنگے طریقے سے سبق ملتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-29

More Technology Articles