Now you can use Mobile as Atm card

Now You Can Use Mobile As Atm Card

اب اے ٹی ایم کارڈ کی بجائے اپنے موبائل سے رقم نکلوائیں

موبائل فون کی آمد کے بعد صارفین کو مالی معاملات میں بھی کافی آسانی ہوگئی ہے۔ بنکوں کی ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس سے ہم دوسروں کو آن لائن پیسے تو منتقل کر  ہی سکتے ہیں  مگر بنکوں سے رقم حاصل کرنے کے لیے ابھی تک چیک اور اے ٹی ایم ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم اب صارفین اپنے موبائل فون کی مدد سے بھی دوسروں کو پیسے منتقل کر سکیں گے۔


اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ آپ کو سب سے اپنے اپنا ڈیجیٹل ویلٹ  جیسے اینڈروئیڈ، ایپل یا سام سنگ پے کھولنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آپ کو فنگرپرنٹ کی مدد سے اپنی تصدیق کرانی پڑے گی۔اس کے بعد اپنے فون کو اے ٹی ایم ریڈر پر رکھنا پڑے گا۔ اس کے بعد آپ کو اپنا پن کوڈ ڈالنا ہوگا، جس کے بعد آپ رقم نکال سکیں گے۔
موبائل کے ذریعے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے لیے این ایف سی (Near Field Communication) ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔ آف لائن ہونے کی صورت میں بھی صارفین اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا سکیں گے۔
2016 کے آخر تک یہ سہولت بنک آف امریکا، ویلس فارگو اور چیز کی ہزاروں اے ٹی ایم پر متعارف کرا دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-28

More Technology Articles