Pakistani Fiza Farhan Included In Forbes 30 Under 30 Entrepreneurs of 2015

Pakistani Fiza Farhan Included In Forbes 30 Under 30 Entrepreneurs Of 2015

پاکستان کے لیے ایک اعزاز۔۔۔ نوجوان خاتون فروبس کی لسٹ‌ میں‌ شامل

28 سالہ فضا فرحان جو بخش فاؤنڈیشن کی شریک بانی ہیں کوامریکی جریدے فوربز نے سال 2015کی 30 انڈر 30 (30 Under 30) فہرست میں شامل کر لیا ہے۔یہ فہرست ہر سال تیار کی جاتی ہے اور اس فہرست میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہےجنہوں نے اپنے اپنے ممالک میں لوگوں کی معاشرتی اور معاشی ترقی کے حوالے سے اہم خدمات سر انجام دی ہوں۔

(جاری ہے)

فضا فرحان مائیکروفنانسنگ کے حوالے سے بخش فاؤنڈیشن کےنام سےایک ادارہ چلاتی ہیں۔ اس ادارے کےتحت دیہی علاقوں کے 6،750 گھرانوں میں سولر سسٹم کے ذریعے روشنی فراہم کی گئی۔پچھلے سال مئی میں فضا فرحان کو اٹالین ڈویلپمنٹ کمیٹی کی صدارت کا اعزاز بھی ملا ۔ اٹالین ڈویلپمنٹ کمیٹی کا مقصد اٹلی اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت اور سرمایہ کو فروغ دینا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-09

More Technology Articles