particles travel millions of miles just to mess with your computer
خلا سے آنے والے باردار ذرات بھی کمپیوٹر کو کریش کر سکتے ہیں
آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ باردار (charged) ذرات جو خلا سے زمین پر آتے ہیں اُن کی وجہ سے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دوسرے برقی آلات کریش بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ذرات کائناتی شعاعوں (کاسمک ریز )جو کائنات کے دور دراز حصے سے آتی ہیں، کے زمینی فضا سے ٹکرانے سے پیدا ہوتے ہیں۔ یہ بار دار ذرات زمین پر موجود زندگی کے لئے خطرناک نہیں ہیں لیکن وہ برقی آلات اور خاص طور پر انٹیگریٹڈ سرکٹس کے لئے خطرناک ہیں۔
یہ ذرات آپ کے پاس موجود ہارڈڈسک میں محفوظ کسی بٹ کی قدر (ویلیو) بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔اگر آپ کا کمپیوٹر بار بار کریش ہو کربلیو سکرین آف ڈیتھ ظاہر کرے تو آپ کیا کریں گے؟ بیشتر لوگ مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹم کو الزام دیں گے ۔ اسی طرح اسمارٹ فون ہینگ ہو جائیں تو آپ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کو موردِ الزام ٹھہرائیں گے۔
(جاری ہے)
لیکن ان کریشز کی ایک غیر متوقع وجہ بھی ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر بھرت بھوا (Bharat Bhuva ) جو وندر بلٹ یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے پروفیسر ہیں، ان کی تحقیق کے مطابق ہمارے نظام شمسی سے باہر سے آنے والی بار دار ذرات ہماری ڈیوائسز کو کریش کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ بھرت بھوا کا کہنا ہے کہ یہ بار دار ذرات جن کی کچھ مقدار سورج سے زمین کی سطح پر پہنچتی ہے اور بیشتر ذرات کائناتی شعاعوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، برقی آلات کے لئے ایک بے حد سنجیدہ مسئلہ ہیں لیکن عام عوام اس مسئلے سے لاعلم ہے۔
اپنے مقالے میں بھرت بھوا نے اس مظہر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا بتایا کہ کاسمک ریز جب تقریباً روشنی کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے ہمارے سیارے کی فضا سے ٹکراتی ہیں تو اس سے ذیلی ایٹمی ذرات بنتے ہیں۔ان ذرات کے انسانی زندگی پر خطرناک اثرات نہیں ہوتے لیکن وہ اتنی توانائی رکھتے ہیں کہ برقی آلات خراب ہو جائیں۔ یہ ذرات مائیکرو الیکٹرونک سرکٹ میں مداخلت (interference ) کرکے چپ میں محفوظ ڈیٹا بٹ کو تبدیل کردیتے ہیں۔ اسے سنگل ایونٹ اپ سیٹ یا CEU کہا جاتا ہے۔
بھرت بھوا نے جن ایس ای یو کے مظہر کے بارے میں بتایا ہے وہ ماضی میں کئی بار ہو چکے ہیں۔ 2008ء میں Qantas ائیر لائن کی سنگا پور سے پرتھ جانے والی پرواز صرف 23 سیکنڈ میں 690 فٹ نیچے آگئی تھی۔ 2003 ء میں بیلجیم میں ایک برقی ووٹنگ مشین نے ایک مخصوص امیدوار کے لیے 4096 اضافی ووٹ کاسٹ کر دئیے تھے۔
پروفیسر بھرت بھوا اپنی یونی ورسٹی کے ریڈی ایشن ایفکٹس ریسرچ گروپ کا ممبر ہے۔ یہ برقی آلات میں تابکاری کے اثرات پر تحقیق کرنے والا سب سے بڑا تعلیمی پروگرام ہے۔گروپ کی حالیہ تحقیق کو اے ایم ڈی، اے آر ایم، براڈ کام، سسکو، میڈیا ٹیک اور کوالکوم جیسی بڑی کمپنیوں نے اسپانسر کیا تھا۔اس گروپ نے اپنی تحقیق میں پایا کہ 28، 20 اور 16 نینو میٹر پراسس پر تیار کی گئی چپس پر تابکاری کے ایک جیسے ہی اثرات ہوتے ہیں۔ انجینئروں کے مطابق یہ انڈسٹری اور انجینئروں کےلیے ایک بڑی مشکل ہے مگر عام عوام کو اس کےلیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry