Pay your Traffic challan at Easypaisa shops in KPK

Pay Your Traffic Challan At Easypaisa Shops In KPK

ایزی پیسہ: ٹریفک چالان جمع ہوں آسانی سے

ایزی پیسہ اپنی نئی سہولیات کی بدولت لوگوں کی زندگی میں آسانی لا رہاہے۔رقم کی ترسیل ہو یا ایزی پیسہ اے ٹی ایم کارڈ((((((ایزی پیسہ کے ڈھائی لاکھ اے ٹی ایم والی خبر کا لنک))))))) ایزی پیسہ کی بدولت لوگوں کی روز مرہ زندگی آسان ہو رہی ہے۔
اب ٹیلی نار ایزی پیسہ کی ایک نئی سہولت کی بدولت خیبر پختونخواہ میں ٹریفک پولیس کے جانب سے کیے گئے چالان بھی ایزی پیسہ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


اس حوالے سے ٹیلی نار نے ای پے منٹ سروس A2Z کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر کیے جانے والے چالان منتخب ایزی پیسہ شاپس پر جمع کرائیں جا سکیں گے۔
اس سے پہلے ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے گئے چالان کو جمع کرانے کے لیے نیشنل بنک آف پاکستان یا پھر پولیس بوتھ جانا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

اب ٹریفک چالان کے ساتھ کسی بھی وقت منتخب ایزی پیسہ شاپ پر یہ چالان آسانی سے جمع ہونگے۔

ایزی پیسہ کی جن دوکانوں پر چالان جمع کرنے کی سہولت ہے وہاں پر پی او ایس مشینیں نصب کر دی گئی ہے۔ ایزی پیسہ دوکاندار چالان کی رقم وصول کر کے مشین سے دو رسیدیں نکال دے گا جو ایک دوکاندار کے لیے اور دوسری چالان جمع کرانے والے کے لیے ہونگی۔اس کے بعد چالان جمع کرانے والے کو ایک تصدیقی ایس ایم ایس بھی موصول ہو گا۔
اس سلسلے کی آخری کڑی اب بھی وہی پرانی ہے کہ چالان ادائیگی کی رسید ٹریفک پولیس سنٹر میں دکھا کر اپنے کاغذات واپس حاصل کیے جا سکیں گے۔ ٹیلی نار پاکستان نے اس سروس کا آغاز دو ہفتے قبل کیا تھا۔
ٹیلی نار کا کہنا ہے کہ اگر دوسرے صوبوں کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ چاہیں تو وہ اُن کو بھی یہ سروس فراہم کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-20

More Technology Articles