PITB working on automatic test-generation software

PITB Working On Automatic Test-generation Software

پی آئی ٹی بی کا خود کار امتحانی پرچہ جات بنانے کا سافٹ وئیر

پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ محکمہ تعلیم اور حکومت پنجاب کے لیے بہت سی خدمات فراہم کر رہاہے۔اسی سلسلے میں پی آئی ٹی بی ایک ایسے سوفٹ وئیر پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے امتحانی پرچہ جات خودکار طور پر تیار ہونگے۔ اس سے امتحانی پرچہ لیک ہونے کا امکان بہت کم ہو جائے گا۔ یہ سوفٹ وئیر امتحانی سوالات اور سوالات کی ترتیب کو بدل کر درجنوں طرح کے پیپر تیار کرتا ہے۔

اس طرح ہر طالب علم کو الگ الگ پیپر ملتا ہے۔ پی آئی ٹی بی یہ سوفٹ وئیر پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے لیے تیار کر رہا ہے جو ملک کے لاکھوں طلباء سے پانچویں اور آٹھویں کے امتحان لیتا ہے۔یاد رہے اسی طرح کے سافٹ وئیرز SAT، GRE، TOFEL اور NTS کے پیپرز کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
یہ سافٹ وئیر نہ صرف امتحانی پرچہ جات تیار کرتا ہے بلکہ پرچوں کو چیک پر کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے استعمال سے نہ صرف پرچہ آؤٹ ہونے کے امکان کو تو کم ہو جاتا ہے بلکہ اس سے امتحانی مرکز میں نقل کے مواقع انتہائی کم رہ جاتے ہیں۔سافٹ وئیر سے پیپر چیک کرنے سے مارکنگ اور دوسری غلطیوں کا بھی احتمال نہیں رہتا۔
پی آئی ٹی بی ایک ایسے ایس ایم ایس سافٹ وئیر پر بھی کام کر رہا ہے جس کی مدد سے چوتھی سے آٹھویں کلاس کے لاکھوں طلباء کا امتحان موبائل فون کے ذریعے لیا جا سکے۔
اس سافٹ وئیر میں طلباء کو ایس ایم ایس میں ایم سی کیوز بھیجے جائیں گے جس کے جوابی ایس ایم ایس میں آپشن بھیجے سے فوری نتائج کا پتہ چل جائے گا۔
پی آئی ٹی بی اس سے پہلے ای لرننگ کی ویب سائٹ بھی متعارف کرا چکا ہے جہاں ہر طلباء کے لیےبرقی کتابیں، ویڈیو لیکچرز، اینی میشن اور دوسرا تعلیمی مواد موجود ہے۔
پی آئی ٹی بی کی ای لرننگ سائٹ کے لیے یہاں پر کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-08

More Technology Articles