Rickshaws to provide Wi-Fi facility in Pakistan

Rickshaws To Provide Wi-Fi Facility In Pakistan

اب رکشے وائی فائی کی سہولت مہیا کریں گے

آجکل شوشل میڈیا پر سلور رنگ کے بیضوی سے رکشوں کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ان رکشوں کی ایک حیرت انگیز خصوصیت یہ ہے کہ ان میں وائی فائی اور جی پی ایس نیوی گیشن سسٹم نصب ہوگا۔
یہ رکشے یوفون کی مارکیٹنگ پروموشن کا حصہ ہونگے۔اس مارکیٹنگ پراجیکٹ کی نگرانی کراچی کی مارکیٹنگ ایجنسی کرے گی جس نے لاہور سے ان رکشوں کو بنوایا ہے۔

(جاری ہے)


یوفون نے ابھی تک باقاعدہ اپنی مارکیٹنگ پروموشن کا آغاز نہیں کیا مگر جلد ہی اس کا آغاز ہو جائے گا۔

یوفون کے نیٹ ورک پر اس وقت 25 لاکھ کے قریب 3 جی سبسکرائبرز ہیں۔اس نئی مارکیٹنگ پروموشن سے یوفون کے 3جی صارفین میں اچھا خاصا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ ابھی تک کسی سیلولر کمپنی نے لوگوں میں اس عوامی اور انوکھے انداز سے پروموشن نہیں کی جس طرح یوفون کرنے جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-09

More Technology Articles