SanDisk introduces 128GB Memory Card

SanDisk Introduces 128GB Memory Card

128جی بی کا حیرت انگیز مائیکرو ایس ڈی کارڈ!

آپ کا فون اور ٹیبلیٹ تو شاید اتنی جگہ کو سپورٹ نا کرے مگر سکین ڈسک فلیش میموری کارڈ آپ کی بیشمار ویڈیوز، تصویروں، میوزک اور ایپس کو محفوط رکھنے کے لیے یقیناً آپ کی مدد کرے گا۔
وہ صارف جو اپنے موبائل فونز میں بیشمار تصویروں، ویڈیوز اور ایپس کی تعداد سے پریشان ہیں اب یہ جان کر خوش ہونگے کہ فلیش میموری سکین ڈسک ان کے لیے 128 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ متعارف کروا رہی ہے۔

(جاری ہے)


سکین ڈسک نے کہا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ کے لیے اپنی میموری زون ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔اس میں optimem کے نام سے نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو صارف کو موبائل کی اندرونی میوری فل ہونے کی صورت میں صارف کو بتا دے گا۔
مائیکرو ایس ڈی کا پہلا کارڈ 128 ایم بی کے ساتھ آج سے دس سال پہلے منظرِ عام پر آیا تھا جو اب کے متعارف کروائے جانے والے کارڈ کی میوری سے ہزار گنا چھوٹا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-25

More Technology Articles