Scientists declare June 30, 2015 a dravasting day for internet

Scientists Declare June 30, 2015 A Dravasting Day For Internet

لیپ سکینڈ کے اضافے سے انٹرنیٹ کی تباہی۔ حقیقت یا فسانہ

جس طرح 6گھنٹوں کے فرق کو کیلنڈر میں درست کرنے کےلیے ہر چار سال بعد فروری کو 29 دن کا کر دیا جاتا ہے اسی طرح زمین کی گردش کےدوران پڑنے والے سیکنڈ کے فرق کو مخصوص سالوں میں 30 جو ن یا 31 دسمبر کو ایک سیکنڈ بڑھا کر پورا کیا جاتا ہے۔

اس سال 30 جون 2015 کو بھی رات بارہ بجے گھڑی میں ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جائے گا۔ اُس وقت ایٹمی گھڑیوں کو ایک سکینڈ روک کر یا منٹ کو 61 سکینڈ کر کے اس فرق کو دور کیا جائے گا۔



کچھ سانئسدانوں نے اس موقع کو انٹرنیٹ کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس وقت کمپیوٹر 59 ویں سکینڈ کو دو بار گنے گا یا پھر 59 کے بعد 60 واں سیکنڈ ظاہر کرے گا۔ کمپیوٹر اسے غلطی سمجھ کر مزید غلطیاں کرتے ہوئے مزید نقصانات کر سکتا ہے۔ ان سائنسدانوں نےلوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ 30 جون 2015 کو لیپ سیکنڈ کےموقع پر اپنا کمپیوٹر ایک دو گھنٹوں کےلیےبند کر دیں۔

(جاری ہے)



اس ساری صورتحال کا تجزیہ کرنےکےبعد ہمیں اس مفروضے میں کوئی جان نظر نہیں آئی۔ یہ بالکل 1999 والی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے جب کہا جارہا تھا کہ نئے سال میں کمپیوٹر عظیم سانحوں کا باعث بنے گا، مگر کچھ بھی نہیں ہوا۔خیر ہم لیپ سکینڈ کو دیکھتے ہیں۔

لیپ سیکنڈ کا سب سے پہلا استعمال 1972 میں کیا گیا۔ اس کے بعد سے اب تک 25 بار گھڑی میں لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔
نئی صدی میں سن 2005، 2008، 2012 اور 30 جون 2015 کو لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جائے۔ آخری لیپ سیکنڈ کا اضافہ 2012 میں کیا گیا تھا، اس کے دوران انٹرنیٹ کے ساتھ ایسا کوئی حادثہ نہیں ہوا جسے عظیم تباہی قرار دیا جا سکے۔اس کے علاوہ لیپ سکینڈ کا اضافہ رات بارہ بجے ہی نہیں کیا جاتا، مختلف ملکوں یا ٹائم زون کے حساب سے مختلف اوقات میں بھی اس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس لیے سابقہ واقعات کی روشنی میں ہمارا تجزیہ یہی کہتا ہے کہ کچھ سائنسدانوں نے لیپ سکینڈ کو زیادہ ہی اپنے سر پر سوار کر لیا ہے۔لیپ سکینڈ کی مزید معلومات کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-21

More Technology Articles