Scientists Discover Reset Button For Brains

Scientists Discover Reset Button For Brains

دماغ کے گھنٹے کوبھی ری سیٹ کیا جا سکے گا

دماغ میں ایک مرکزی یومیہ گھڑی (Circadian clock)بھی ہوتی ہے جو سونے اور جانگنے جیسے معمولات کا حساب رکھتی ہے۔اب پہلی دفعہ سائنسدانوں نے ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس سے اس گھڑی کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔
ٹیننسی کی وانڈربلٹ یونیورسٹی(Vanderbilt University) کے محققین نے اس حیاتیاتی گھڑی کا ری سیٹ بٹن دریافت کر لیا ہے۔ اس دریافت کے بعد بہت سے امراض جن میں seasonal affective disorder(SAD)، jet lagاورشفٹوں میں (خصوصاً رات کو) کام کرنے سے جو صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں اس کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

(جاری ہے)


یہ حیاتیاتی کلاک دماغ میں suprachiasmatic nucleusیا SCN میں واقع ہوتا ہے۔ ایس سی این hypothalamusکا ایک چھوٹا سا حصہ ہوتا ہے جو ہارمون کی پیداوار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ایس سی این ہی 24 گھنٹے میں ہمارے کام اور آرام کےاوقات متعین کرتا ہےجس سے ہم مقررہ اوقات میں کھاتے اور سوتے ہیں۔دماغ کا یہ حصہ بیرونی عناصر جیسے روشنی اور حرارت کی مدد سے اپنا کام کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے اس حوالے سے جو چوہوں پر اپنے تجربات کیے ہیں ان سے چوہے روشنی میں بھی بالکل طبعی نیند سونے لگے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-09

More Technology Articles