Smart body panels will let you know when someone dents your car

Smart Body Panels Will Let You Know When Someone Dents Your Car

گاڑی کے سمارٹ باڈی پینل، اب رکھیں گاڑی پر نظر

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنی گاڑی کھڑی کر کےجاتے ہیں وہ واپسی پر دیکھتے ہیں کہ گاڑی پر کوئی ڈنٹ ہوتا ہے یا اس کی ٹائروں سے ہوا غائب ہوتی ہے۔مستقبل میں گاڑی کے مالکان اپنا سکون خراب کرنے والے ایسے تمام عناصر کو پکڑ سکیں گے۔
جرمنی کا ہیلا گروپ (Hella Group)ایسے سمارٹ باڈی پینل پر کام کر رہا ہے جو گاڑی کے مالکان کو بتائیں گے کہ اُن کی گاڑی کے ساتھ برا سلوک کب ہوا اورکرنے والا کون ہے۔


ان سمارٹ باڈی پینل میں پتری نما غلاف استعمال ہوگا جس میں لگے بجلی کے سنسر ،خصوصی الگورتھم اور گاڑی پر پڑنے والے دباؤکی مدد سے یہ بتائیں گے کہ آپ کی گاڑی کو کس وقت چھیڑا گیا۔ ان سمارٹ باڈی پینل کو گاڑی میں لگے کیمروں اور جی پی ایس سسٹم سے بھی مربوط کیا جا سکتا ہے، جس سے مجرم کے خلاف تمام تصویری اور ویڈیوشہادتیں ریکارڈ کی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

انشورنش کمپنی ڈنٹ الرٹ سسٹم کی بدولت گاڑی کو نقصان پہنتے ہی اس کے بارے میں جان سکے گی، مزید یہ کہ ثبوت دیکھ کر فیصلہ کر سکے گی کہ اس نقصان میں کار کے مالک کا کتنا ہاتھ ہے۔
رینٹ اے کار والے بھی کسی کے گاڑی واپس کرنے سے پہلے ہی جان جائیں گے کہ ان کی گاڑی کو اندازہً کتنا نقصان ہوا ہے۔ اس سسٹم کے استعمال سے گاڑی کےڈرائیور بھی چوکنا ہو کر گاڑی چلائیں گے۔یہ سمارٹ باڈی پینل 2018 میں منظر عام پر آئیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-10

More Technology Articles