Smart gun that can ONLY be fired by its owner

Smart Gun That Can ONLY Be Fired By Its Owner

مالک کے ہاتھ پہچان کر فائر کرنے والی سمارٹ گن متعارف

جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں اکثر ہم نے دیکھا ہے کہ گن ایک شخص کے ہاتھ میں چلتی ہے اور دوسرے کے ہاتھ میں جاتے ہی گولیاں اگلنا بند کردیتی ہی۔ اب ایسی سمارٹ گن فلموں سے نکل کر حقیقت میں بھی آگئی ہے ۔

برطانوی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک ایسی پستول متعارف کرائی ہے جو مالک کے ہاتھوں کو پہچان کر ٹریگر دبانے کی اجازت دے گی۔ اس گن کی تیاری میں ”سلک سمارٹ سسٹم“ کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت اس گن سے صرف وہی شخص فائر کرسکے گا جس نے اسے خریدا ہوگا۔

سلک سمارٹ‌ گن

کمپنی نے اس گن کے ساتھ ایک گھڑی بھی متعارف کرائی ہے جو اس گن کا ہی حصہ ہے۔

(جاری ہے)

کلائی پر باندھی جانے والی یہ گھڑی گن کے چوری ہونے کی صورت میں یا پستول اور گھڑی کے درمیان فاصلہ بڑھنے پر فوراََ مالک کو مطلع کرتی ہے۔ کمپنی ترجمان کاکہنا ہے کہ گن کو بنانے کا مقصد ایسے جرائم کا خاتمہ کرنا ہے جو پستول کی چوری سے رونما ہوتے ہیں اور ان میں کئی لوگ اپنی جان کھو بیٹھے ہیں۔

اس کو بنانے کا مقصد اسلحہ کی چوری کو روکنے اور قتل و غارت کی شرح کو کم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی اس شخص کو دس لاکھ ڈالر انعام دے گی جو اس گن کو چراکر اس سے گولی فائر کرے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-04

More Technology Articles