Social media led police straight to movie pirates

Social Media Led Police Straight To Movie Pirates

شوشل میڈیا مووی پائریٹس تک پہنچنے کا آسان ترین ذریعہ

کچھ عرصے کے دورن پکڑے جانے والے بڑے مووی پائیریٹس کے پکڑے جانے میں ان کی غلطیوں کے علاوہ شوشل میڈیا کا بھی ہاتھ ہے۔
مثال کے طور پر 22 سالہ ریس بیکر اپنے آن لائن نام بیکر 22 سے جانا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس نے اپنی ایک حالیہ فلم شیئر کرتے ہوئے این ایف او (انفارمیشن ) فائل میں اپنے آن لائن نام کے ساتھ baby momzie Ria لکھ دیا۔ برطانوی فیڈریشن اگینسٹ کاپی رائٹ تھیفٹ کے حکام نے اندازہ لگایا کہ بیکر 92 میں بیکر خاندانی نام ہے اور 92 پیدائش کا سال ۔

حکام نے ایکوی فیکس کے کریڈٹ ریٹنگ ڈیٹا بیس کو کھنگالا تو پتہ چلا کہ 1992 میں پیدا ہونے والا ریس بیکر حال ہی میں ایک بچے کا باپ بنا ہے اور اس کی بیوی کا نام ریا ہے۔ ریس بیکر کو غیر قانونی طور پر فلمیں پھیلانے کے جرم میں 4سال اور 2ماہ کی قید ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


اسی طرح 25 سالہ ساحل رفیق نے بہت سے ناموں جیسے میموری 100،ہیل الفا اور سہیل 20 کے نام سے اکاؤنٹ بنارکھے تھے۔

سہیل 20 نام کا یوزر آئی ڈی آن لائن کسٹمر ویب سائٹ پر بھی ملا جہاں ساحل نے اپنے لیپ ٹاپ کے بارے میں کچھ سوال پوچھا تھا تاہم اس سے غلطی یہ ہوئی اس ویب سائٹ پر سائن کرتے ہوئے سہیل 20 کی جگہ ساحل رفیق لکھ دیا۔ فیکٹ (فیڈریشن اگینسٹ کاپی رائٹ تھیفٹ)کو ساحل رفیق کے نام سے اس کا فیس بک پروفائل ڈھونڈ کو پولیس کو فون کرنے میں تھوڑی ہی دیر لگی۔
ساحل رفیق کو 4سال 6مہینے کی جیل ہوئی ہے۔
40سالہ گرایم ریڈی کو پکڑنا سب سے آسان تھا۔ اس نے اپنے فیس بک پروفائل پر وہی ای میل آئی ڈی لکھا ہوا تھا جسے وہ فلمیں شیئر کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا ۔ فیکٹ نے اس کے ای میل آئی ڈی سے اس کا پروفائل سرچ کیا اور فیس بک نے فٹ سے اس کا پروفائل حاضر کردیا۔ پروفائل کے مطابق اس کے پیشے میں انکوڈر لکھاہوا تھا۔اسے 3سال اور 6مہینے کی جیل ہوئی۔ فیکٹ نے مزید دو مجرموں 34سالہ کوپر کو 3سال 6مہینے اور 27سالہ ہیمنگ کو 2 سال کی سزا دلوائی۔فیکٹ کا پیغام ہے کہ لوگ غیر قانونی میٹریل کو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے سےپہلے کئی دفعہ سوچیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-29

More Technology Articles