Tech blogger puts Samsung Galaxy S7 Edge to the blender test

Tech Blogger Puts Samsung Galaxy S7 Edge To The Blender Test

سام سنگ گلیکسی ایس 7 ایج کا ایک اور خطرناک ٹسٹ

کیلیفورنیا کے ایک  ویڈیو لاگر نے  بالکل برانڈ نیو سام سنگ گلیکسی ایس 7 ایج کو خطرناک ترین ٹسٹ سے گزارنے کا فیصلہ کیا اور وہ ٹسٹ لے بھی لیا۔ یہ ٹسٹ تھا کیا یہ  بلینڈ ہوگا؟
سکرامنٹو کے ایک یوٹیوبر،TechRax، نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ایک صاف ستھرے، بنا کسی خراش کے، ایک سام سنگ گلیکسی ایس 7 ایج  کو پھینٹتے دیکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو لاگر نے ویڈیو میں بتایا کہ اسے پھینٹنے کا اتنا زیادہ تجربہ نہیں ہےا ور اس کےپاس بلینڈ ٹیک  کا وہی بلینڈر ہے جو Will it blend? سیریز(دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں) کی وائرل ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے۔


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ  بلینڈنگ کے دوران پہلے پہل  فون کا زیادہ کچومر نہیں نکلتا مگر جب فون کو سیدھا کر کے ڈالا جاتا ہے تو بلینڈر فون کے پرخچے اڑانا شروع کر دیتا ہے، چند منٹ کے بعد ہی فون کے نچلے حصے کا پاؤڈر بن جاتا ہے۔ ٹیک ریکس جب اس پاؤڈر اور فون کو باہر نکالتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ اس میں سے بہت خراب بدبو آ رہی ہے۔ٹیک ریکس فون کے پاؤڈر کے نرم و ملائم ہونے کی بہت زیادہ تعریف کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-14

More Technology Articles