Tech China Now Has 557M Mobile Internet Users

Tech China Now Has 557M Mobile Internet Users

چین میں موبائل انٹرنیٹ صارفین میں تیزی سے اضافہ

چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر (CNNIC) چین کا ایک سرکاری ادارہ ہے۔ اس ادارے نے چین میں انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے ایک رپورٹ ( ترجمہ بذریعہ گوگل مترجم) شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چین میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 557 ملین ہو گئی ہے۔

یہ یاد رہے کہ اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں کل انٹرنیٹ صارفین کا ذکر ہے۔موبائل کنکشن یا سم کے لحاظ سے موبائل صارفین کا ذکر نہیں کیا گیا۔ پاکستان کی طرح چین میں بھی لوگوں کوڈبل سم موبائل استعمال کرنے کی عادت ہے۔
چین میں انٹر نیٹ کے کل صارفین کی تعداد 649 ملین ہے۔سال 2014 میں کل انٹرنیٹ صارفین میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ میں اضافے کی شرح 11.4 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن کے اعتبار سے چین میں میسجنگ ایپلی کیشن کو کافی مقبولیت حاصل ہے ۔ میسجنگ کے حوالے سے We Chat کافی مقبول ایپلی کیشن ہے۔چین کے موبائل انٹرنیٹ صارفین میں سے 90.6 فیصد افراد میسجنگ ایپلی کیشن کا استعمال کرتےہیں۔
موبائل پر سفری سہولیات کے استعما ل میں تو 194.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پچھلے سال موبائل پے منٹ اور بنکنگ نے بھی کافی ترقی کی۔موبائل پے منٹ کے استعمال میں 73.2 فیصد اور بنکنگ ایپلی کیشن میں 69.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-04

More Technology Articles