Texting while driving is way too dangerous

Texting While Driving Is Way Too Dangerous

ڈرائیونگ کے دوران پیغام رسانی! انتہائی خطرناک عمل

کیا آپ جانتے ہیں کہ اس لمحے امریکہ میں 660,000 ایسے ڈرائیوزر ہونگے جو ڈرائیونگ کے دوران اپنا فون استعمال کر رہے ہونگے۔ان میں سے ہر ڈرائیور 4.6 سیکنڈز اپنی آنکھوں کو سڑک سے ہٹا کر رکھتا ہے۔یہ 55mph پر ایک فٹ بال فیلڈ کی لمبائی کے برابر بند آنکھوں کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے کے مترادف ہے۔اور زیادہ تر حادثات وقوع پذیر ہونے کے لیے صرف 3 سیکنڈز لیتے ہیں۔

مجموعی طور پر 80 فیصد گاڑیوں کے حادثات ڈرائیور کی لا پرواہی کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں۔
ہمیں یہ ڈیٹا ایک ویب سائٹ TWITspotting سے موصول ہوا ہے جو ڈرائیونگ کے دوران پیغام رسانی کرنے والی ڈرائیوروں کی تصویریں لگانے کا کام کرتی ہے۔اس ویب سائٹ کے بانی برین سنگر نے ایسی ہی کچھ تصاویر اکٹھی کیں ہیں اور سان فرانسسکو کے علاقے میں بل بورڈز پر لگائیں ہیں۔

(جاری ہے)

سنگر کو اچانک اندازہ ہوا کہ لوگوں کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی میں اضافہ ہو رہا ہے اور تحقیق کر نے پر زیادہ تر پیغام رسانی کرنے والے سامنے آئے۔ اور حادثات میں زخمی اور مرنے والوں میں اکثریت کی تعداد انہی افراد کی ہوتی ہے جو ایس ایم ایس یا پیغام رسانی میں مصروف ہوتے ہیں۔
پاکستان میں بھی ڈرائیونگ کے ساتھ پیغام رسانی کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
ٹریفک قوانین کی موجودگی میں پولیس کے سامنے اسطرح کی حرکات کی جاتی ہیں، لیکن پولیس انہیں روکنے سے کتراتی ہے۔
شہریوں کو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے لازمی طو پر احتیاط سے کام لینا چاہئے، اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کی بجائے اسکا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ کیونکہ آپکی ذرا سی لاپرواہی آپ کی اور دوسروں کی زندگی سے کھیل سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-31

More Technology Articles