THE 25 MOST POPULAR PASSWORDS OF 2015

THE 25 MOST POPULAR PASSWORDS OF 2015

2015 میں سب سے زیادہ چوری ہونے والے 25 پاس ورڈز

سپلیش ڈیٹا (SplashData) ہر سال چوری ہو جانے والے لاکھوں پاس ورڈ زکی فہرست مرتب کر کے سرفہرست پاس ورڈ ز کی فہرست جاری کرتا ہے۔ سپلیش ڈیٹا نے 2015 کے پاس ورڈز کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں بھی پچھلے کئی سالوں کی طرح 123456 اور passwordبدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔سپلیش ڈیٹا کی جاری کی ہوئی فہرست کے مطابق سرفہرست 25 پاس ورڈز کچھ اس طرح ہیں۔

1.
123456 (Unchanged)
2. password (Unchanged)
3. 12345678 (Up 1)
4. qwerty (Up 1)
5. 12345 (Down 2)
6. 123456789 (Unchanged)
7. football (Up 3)
8. 1234 (Down 1)
9. 1234567 (Up 2)
10. baseball (Down 2)
11. welcome (New)
12. 1234567890 (New)
13. abc123 (Up 1)
14. 111111 (Up 1)
15. 1qaz2wsx (New)
16. dragon (Down 7)
17. master (Up 2)
18. monkey (Down 6)
19. letmein (Down 6)
20. login (New)
21. princess (New)
22. qwertyuiop (New)
23. solo (New)
24.
passw0rd (New)
25. starwars (New)


اس فہرست سے کچھ دلچسپ چیزوں کا بھی پتہ چلتا ہے۔

(جاری ہے)

لوگ اب بھی کھیلوں کے پاس ورڈ پسند کرتے ہیں۔ فہرست میں فٹ بال اور بیس بال پچھلے سال کی طرح اب بھی شامل ہیں۔نئی فلم سٹار وار کےریلیز ہونے کی خبروں نے سٹا ر وار کو بھی پاس ورڈ بنا دیا۔princessپاس ورڈ پچھلے سال ٹاپ 25 میں شامل نہیں تھا۔ اس سال پھر شامل ہوگیا ہے۔welcome، login اور passw0rd بھی کچھ اتنے اچھے نہیں رہے۔ یہ بھی آرام سے ہیک ہوگئے۔
ایسے صارفین جو چاہتے ہیں کہ اُن کا پاس ورڈ کبھی ہیک نہ ہو، وہ اس طرح کے بیوقانہ پاس ورڈ بنانے سے اجتناب کریں اور پاس ورڈ میں خصوصی کیریکٹر جیسے + - * / ! @ # $ ٪ & )( وغیرہ کو لازمی شامل کریں۔ کوشش کریں کہ پاس ورڈ میں چھوٹے اور بڑے حروف دونوں شامل ہوں۔ دفتری یا دوسرے لوگوں کے لیے قابل رسائی کمپیوٹر کے براؤزر میں پاس ورڈ محفوظ کرنا بھی پاس ورڈ ہیک ہونے کا باعث ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-20

More Technology Articles