The drone TANK that could soon lead US troops

The Drone TANK That Could Soon Lead US Troops

ڈرون طیاروں کے بعد پیش ہے ڈرون ٹینک

ینک سیکنڈوں میں ری لوڈ ہونے کے علاوہ ہتھیار بھی بدل سکتا ہے
یہ انتہائی اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل ٹینک ہیں جنہیں چلانے کے لیے ان میں ڈرائیور کا ہونا بھی ضروری نہیں۔امریکی افواج کا کہنا ہے کہ وہ رپسا(Ripsaw) کی ٹسٹنگ کر رہے ہیں۔ رپسا ڈرون ٹینک ہیں جنہیں دور سے ہی کنٹرول کیا جا سکے گا۔ یہ ٹینک خودکار طور پر ری لوڈ ہو سکتا ہے۔ ایک ٹچ بٹن پر ہتھیار بھی تبدیل کر سکتا ہے۔

امریکی افواج کا کہنا ہے کہ یہ ٹینک ایک دن میدان جنگ میں افواج کی قیادت کریں گے۔یہ ڈرون ٹینک ابھی تیاری کے مراحل میں ہے ۔ اس وقت یہ اس قابل ہے کہ اپنی فوج ، جو اسے کنٹرول کر رہی ہو، سے ایک کلومیٹر آگے چلے۔امریکی افواج کے مطابق وائرلیس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ ٹینک اور اس کے ہتھیار دونوں ہی دور سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ٹینک میں نصب کرنے کے لیے ایسے ہتھیار بنائے گئے جن کو چلانے کے لیے ٹریگر استعمال کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

اس میں لگے خودکار ہتھیار نہ صرف خود ہی فائر کر سکتے ہیں بلکہ سیکنڈوں میں ہتھیار اور ایمونیشن تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔ آپریٹر چاہے تو جان لیوا ہتھیار استعمال کرے ، چاہے تو کم خطرناک۔

رپسا کی تفصیلات
وزن:9000 پاؤنڈ(4082.33کلوگرام)
اونچائی:70انچ
انجن:6.6 ڈیورامیکس(Duramax )، 750 ہارس پاور
باربرداری کی گنجائش:2000 پاؤنڈ(907.18کلوگرام)
سسپنشن:16 in دوران سفر
گراؤنڈ کلیئرنس: 24 in
رفتار:95 میل فی گھنٹہ

رپسا میں لگے ہتھیار
• ایم2،.50 کیلیبر کی مشین گن
• ایم کے 19، 40 ایم ایم آٹو میٹک گرنیڈ مشین گن
• ایم 240 بی ، 7.62 ایم ایم مشین گن
• ایم 249 سکواڈ آٹومیٹک ہتھیار

کیا روبوٹ فائر کریں گے؟
آرمی لیڈروں کا کہنا ہے کہ جنگ انسانی جدوجہد ہے، انسانوں کی جگہ روبوٹ نہیں لے سکتے۔
اس کے علاوہ اخلاقی وجوہات کی بنا پر ، محکمہ دفاع کی جاری کی ہوئی ہدایات کے مطابق کسی بھی صورت میں انسانی زندگی سے متعلق فیصلہ صرف روبوٹ کے ہاتھ میں دینا ممنوع ہے۔ اس لیے اس ٹینک میں بھی روبوٹ یا یہ ٹینک خود کوئی فیصلہ نہیں کرے گا بلکہ دور بیٹھا ہوا کوئی افسر ہی وائرلیس سے اسے کنٹرول کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-19

More Technology Articles