The new Samsung NX3000 smart camera is a selfie-obsessed

The New Samsung NX3000 Smart Camera Is A Selfie-obsessed

سامسنگ کا نیا سمارٹ کیمرہ این ایکس3000 منظرِ عام پر آگیا

سامسنگ کا نیا سمار ٹ کیمرہ این ایکس 3000 قابلِ تبدیل کیمرے کی لینس اور جدید ربط سازی کی فیچرز کے ساتھ سامنے آگیا ہے۔این ایکس 1000 کی طرح یہ بھی ٹچ سکرین کے مقابلے میں زیادہ ہارڈ وئیر کنٹرول پر منحصر ہے۔
اس میں 20.3MP APS-C سینسر ہے جو کہ 1080 پی ویڈیوز ریکارڈ کر سکتا ہے۔سکرین 3 انچ تک نیچے کی جانب جا تی ہے۔

اس میں HVGA سکرین ہے اور اس میں اوپر کو الٹنے والا ڈسپلے ہے۔جو آپ کی اپنی خود کی تصویر لینے کیلئے بہترین ہے۔
دوسرے ماڈلز کے طرح یہ بھی 117.4×65.9×39.0(26.8) ایم ایم کے سائز پر مشتمل ہے۔ لیکن اس میں نئی لینس کٹ شامل ہے۔سامسنگ 16-50mm F3.5-5.6 پاور زوم ای ڈی او آئی ایس یہ لینس 64.8x31 ایم ایم کا ہے اور اس کا وزن 111 گرام ہے۔

(جاری ہے)


کیمرہ 1/4,000 کی رفتار سے تصویر لیتا ہے اور 5fps کی ویڈیو کو پو سپورٹ کرتا ہے۔

سامسنگ کا نیا سمارٹ‌کیمرہ NX3000

جدید ربط سازی میں اس میں ہوم مونیٹر اور گلیکسی ایس 5 کی طرح بے بی مونیٹر فیچرز شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس میں آٹو شئیر، آٹو بیک اپ، ریموٹ ویو فائینڈر پرو ، موبائل لنک اور فوٹو بیم بھی شامل ہیں۔
اس میں وائی فائی کی سہولت کے ساتھ 3.0 انٹر فیس شامل ہیں۔

سٹوریج کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سہولت بھی شامل ہے۔
سامسنگ این ایکس 3000 جون کے وسط تک دستیاب ہوگا۔ قیمت کے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی لیکن چونکہ این ایکس 2000 کی قیمت 650 ڈالر تھی اس لیے امید کی جا رہی ہے کہ یہ کچھ کم قیمت ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-09

More Technology Articles