The original Apple iPhone was unveiled by Steve Jobs exactly 9 years ago

The Original Apple IPhone Was Unveiled By Steve Jobs Exactly 9 Years Ago

اوریجنل آئی فون کو لانچ ہوئے 9 سال ہوگئے

9جنوری 2007 کو یعنی 9سال پہلے سٹیو جابز نے سان فرانسسکو کے موسکون سنٹر میں ہونے والی تقریب میں کمپنی کے نام کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ سٹیوجابز نے کمپنی کا نام ایپل کمپیوٹرانکارپوریشن سے بدل کر ایپل انکارپوریشن رکھنے کا اعلان کیا۔ اس کےبعد انہوں نے ایپل آئی فون کو متعارف کرایا۔
9جنوری 2007 کو بلاشبہ آئی فون کی تاریخ پیدائش کہا جا سکتا ہے۔

اسی تاریخ کو سب افواہیں دم توڑ گئی تھیں اور آئی فون منظر عام پر آگیا تھا۔
آئی فون متعارف کرانے سے پہلے سٹیوجابز نے حاضرین کو کہا تھا کہ وہ تین ڈیوائسز متعارف کرانے جا رہا ہے، ایک ٹچ کنٹرول آئی پوڈ ہوگا، دوسرا انقلابی  فون اور تیسرا انٹرنیٹ کمیونی کیٹر تاہم بعد میں پتہ چلا یہ کہ سب ایک ہی ڈیوائس، یعنی آئی فون ،  کی خصوصیات تھیں۔

(جاری ہے)


اصل آئی فون کی فروخت کا آغاز کئی ماہ بعد 29 جون 2007 کو ہوا۔ اس کے 4 جی بی ماڈل کی  قیمت 499 ڈالر اور 8جی بی ماڈل کی قیمت 599 ڈالر تھی۔
آئی فون  اپنی لائن کی پہلی ڈیوائس ہونے کے باعث اس میں کئی خرابیاں بھی سامنے آئیں جن میں سے اہم 3جی سگنلز کے حوالے سے تھی لیکن اس دن کے اختتام تک اسے انقلابی ڈیوائس کا درجہ مل چکا تھا۔ ٹائم میگزین نے بھی اسے سال کی سب سے اہم ایجاد قرار دیا۔

The original Apple iPhone was unveiled by Steve Jobs exactly 9 years ago
تاریخ اشاعت: 2016-01-09

More Technology Articles