The Samsung Galaxy S7 bill of materials calculated at 255 dollar

The Samsung Galaxy S7 Bill Of Materials Calculated At 255 Dollar

سام سنگ گلیکسی ایس 7 کے میٹریل کی مجموعی قیمت 255 ڈالر ہے

مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی ایچ ایس کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 7 کے پارٹس کی کل قیمت 255 ڈالر ہے۔ یہ قیمت سام سنگ گلیکسی ایس 5 کے میٹریل کی قیمت سے صرف 1 ڈالر کم ہے، جسے دو سال پہلے لانچ کیا گیا تھا۔
آئی ایچ ایس کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 7 میں سب سے مہنگا پارٹ اس کا چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 820 تھا، جس کی قیمت 62 ڈالر ہے۔ گلیکسی ایس 7 کے امریکی ورژن میں سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ ہے جبکہ باقی دنیا میں اسے ایگزینوس 8890 اوکٹا استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ڈیوائس میں لگے 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل ٹیکنالوجی کیمرہ کی قیمت قریباً14 ڈالر ہے جبکہ سیٹ کے اسمبلنگ کا تخمینہ 5 ڈالر ہے۔ایک بات ذہن میں رہے کہ میٹریل کی قیمت میں سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کی قیمت ، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی قیمت شامل نہیں ہے۔
کچھ دن پہلے iFixit کی رپورٹ کے مطابق (تفصیلات اس صفحے پر) سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور گلیکسی ایس 7 ایج کی مرمت پچھلے ورژنز سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔تازہ ترین فلیگ شپ کا اس حوالے سے حاصل کردہ سکور3/10 تھا جبکہ گلیکسی ایس 6 کا سکور 4/10، گلیکسی ایس 5 کا سکور 5/10 اور گلیکسی ایس 4 کا سکور 8/10تھا۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-15

More Technology Articles