These 10 companies tried to buy Facebook

These 10 Companies Tried To Buy Facebook

10 کمپنیاں جنہوں نے فیس بک کو خریدنے کی کوشش کیں

دنیا کے سب سے بڑے شوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 1.5 ارب افراد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ڈیوڈ کرکپیٹرک کی کتاب دی فیس بک ایفکٹ کے مطابق فیس بک کی شروعات کے دنوں میں بہت سی بڑی کمپنیوں نے اسے خریدنے کی کوششیں کیں۔
فیس بک کو شروع ہوئے چار مہینے بھی نہیں ہوئے تھے کہ مالدار لوگ اور مالدار کمپنیوں کےنمائندے مارک زکر برگ کو بڑی بڑی رقموں کے عوض فیس بک فروخت کرنے کےلیے قائل کرنے لگے۔

مارک زکر برگ کے پاس ان تمام آفرز کا ایک ہی جواب تھا کہ مجھے فیس بک نہیں بیچنی۔ وقت نے ثابت کیا کہ مارک زکر برگ کافیصلہ بالکل ٹھیک تھا۔ فیس بک کوجن لوگوں نے خریدنے کی کوشش کی اُن کا ذکر دلچسپی سے خالی نہیں۔ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
1. کتاب فیس بک ایفکیٹ کے مطابق فروری 2004 میں فیس بک کے قیام کے چار ماہ بعد جوان 2004 میں نیویارک کا ایک سرمایہ کار، جس کا نام نہیں معلوم، 10 ملین ڈالر لے کر اس وقت کی دی فیس بک کو خریدنے کےلیے چلا آیا۔

(جاری ہے)

20 سالہ مارک زکر برگ نے اس کی پیش کش کو ایک منٹ کے لیے بھی سنجیدہ نہیں لیا۔
2. فیس بک کو خریدنے کوشش کرنے والوں میں اس وقت کی کافی مشہور ویب سائٹ فرینڈسٹر(Friendster) بھی شامل تھی۔
3. 2004 کی گرمیوں میں ہی مارک زکر برگ اور اس کے دوستوں نے پالو آلٹو میں ایک مکان کرائے پر لیا۔ اس وقت گوگل نے بھی کوشش کی کہ کسی طرح وہ دی فیس بک کے ساتھ کام کر سکے یا اسے خرید سکے۔

4. مارچ 2005 میں واشنگٹن پوسٹ کی کمپنی ویاکوم(Viacom) نے دی فیس بک کو خریدنے کےلیے 75 ملین ڈالر کی پیشکش کی مگر اُس کی دال بھی نہ گل سکی۔
5. 2005 کی بہار میں ہی مائی سپیس(06MySpace) نے بھی دی فیس بک کو خریدنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔
6. جنوری 2006 میں نیوزکارپ، جس نے مائی سپیس کو خرید لیا تھا، نے فیس بک کو خریدنے کی کوشش کی ۔
7. 2005 کے آخر میں ویاکام نے پھر فیس بک کو خریدنے کی کوشش کی۔
ویاکام کا کہنا تھاکہ میوزک ٹی وی ایم ٹی وی کے صارفین اپنا زیادہ وقت فیس بک پر گزارتے ہیں۔ مارک زکر برگ نے اس بار بھی فیس بک کو فروخت کرنے میں دلچسپی نہ لی۔
8. این بی سی نے بھی 2005 میں فیس بک کو خریدنے کی کوشش کی۔
9. 2006 کے شروع میں ویاکوم ایک بار پھر فیس بک کو فروخت کرنے کے لیے مارک زکر برگ کے پیچھے پڑ گئی۔ مارک زکر برگ نے کہا کہ اس کی کمپنی کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے۔
2ہفتوں بعد ویاکوم نے 1.5 ارب ڈالر کی پیش کش کر دی، اس میں 800 ملین نقد اور بقیہ ادائیگی دیگر صورتوں میں تھی۔
10. 2006 میں یاہو نے بھی فیس بک کو 1 ارب ڈالر میں خریدنے کی کوشش کی۔
11. 2006 میں ہی اے او ایل نے بھی فیس بک کو خریدنے کی کوشش کی۔ اے او ایل نے ٹائم انکارپوریشن کو قائل کیا کہ وہ اپنی چند ذیلی کمپنیاں فروخت کر کے ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ میں فیس بک کو خریدتے ہیں مگر یہ ڈیل بھی ناکام ہوگئی۔

12. 2006 میں یاہو ایک بار پھر فیس بک کو خریدنے کے لیے آگے آیا۔ اس نے ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ کی پیش کش کی، مگر فیس بک نے اپنی رجسٹریشن کالج اور سکولوں سے ہٹ کر عام افراد کے لیے کھول دی۔ تب روزکے 20ہزار سے 50ہزار صارفین فیس بک میں شامل ہو رہے تھے۔
13. 2007 میں گوگل نے فیس بک کو 15ارب ڈالر میں خریدنے کی کوشش کی مگر یہ ڈیل بھی کامیاب نہ ہوئی۔

14. 2007 میں مائیکروسافٹ کے سٹیوبالمر نے فیس بک کو خریدنے کی کوشش کی مگر اس میں اسے جزوی کامیابی ملی۔ مائیکروسافٹ نے فیس بک کے 1.6 فیصد شیئر 250ملین ڈالر میں خریدے، کمپنی کی ویلیو 15ارب ڈالر لگائی گئی تھی۔ معاہدے میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ فیس بک کے گوگل کو فروخت کرنے کی صورت میں وہ مائیکروسافٹ سے شیئر واپس لے سکے گا۔صرف گوگل ہی وہ کمپنی تھی جو بہت زیادہ آمدن نہ ہونے کے باوجود فیس بک کو 15 ارب ڈالر دے سکتی تھی۔ مائیکروسافٹ کو 1.6فیصد شیئر دے کر فیس بک نے مارکیٹ میں اپنی ویلیو 15ارب ڈالر مختص کر لی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-28

More Technology Articles