This totally unrealistic iPhone 7 concept is irresistibly cool

This Totally Unrealistic IPhone 7 Concept Is Irresistibly Cool

ایپل آئی فون 7 کی تصوراتی تصاویر

آئی فون 7 کے لانچ ہونے میں ابھی تقریباً ایک سال باقی ہے۔ اسے ستمبر 2016 کے وسط میں متعارف کرایا جائے گا، مگر اس کے باوجود ابھی سے یہ ڈیوائس خبروں میں گردش کر رہی ہے۔
شوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ کے ایک صارف Afikouras نے ایپل آئی فون 7 کی تصوراتی تصاویر بنائیں ہیں۔یہ تصاویر حالیہ دنوں میں آئی فون 7 کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کو مدنظر رکھ کر بنائی گئیں ہیں۔

ان تصاویر کو بناتے ہوئے یہ فرض کیا گیا ہے کہ افواہوں کے مطابق فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے میں ہی ضم ہو جائے گا۔اس کے بعد آئی فون 7 کو بغیر بٹن ،بغیر پورٹ اور مکمل طور پر وائرلیس خیال کیا گیاہے۔اس کے علاوہ یہ بھی فرض کیا گیا ہے کہ آئی فون 7 میں Linx کا کیمرہ ہے، کیمرہ لینز بنانے والی اس کمپنی کو ایپل نے 2015 کے اوائل میں 20 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔

(جاری ہے)


کچھ عرصہ پہلے آئی فون 7 کی طرح سام سنگ گلیکسی ایس 7 کی تصوراتی تصاویر بھی سامنے آئیں تھیں(تفصیلات اس صفحے پر

ایپل آئی فون ۷ کی تصوراتی تصاویر

تاریخ اشاعت: 2015-11-11

More Technology Articles