uc browser providing explicit content to everyone who use browser
یوسی براؤزر فحاشی پھیلانے کا بڑا ذریعہ بن گیا
مہنگی ترین اشتہاری مہم کی وجہ سے یو سی براؤزر کے صارفین میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ یوسی براؤزر نے صارفین کی اکثریت کو اپنے پلیٹ فارم پر مصروف رکھنےکے لیے چند فیچر بھی متعارف کرائے ہیں ۔ ایسا ہی ایک فیچر نیوز ہب کا بھی ہے۔ یوسی براؤزر نے اس فیچر کو پچھلے سال متعار+ف کرایا تھا۔اس فیچر سے یوسی براؤزر ،صارفین کو براؤزر پر ہی تازہ ترین خبریں، ٹرینڈنگ ویڈیوز اور تفریح سے متعلق مواد دکھاتا ہے۔
لیکن ہمیں یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ یوسی براؤزر کا یہ فیچر اس وقت فحاشی پھیلانے کا بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ نیوز ہب کا وزٹ کرتے ہوئے اچھے بھلے شریف آدمیوں کی نگاہیں شرم سے جھک جائیں۔ فلموں کی طرح اگر براؤزر کی بھی ریٹنگ کی جائے تو یوسی براؤزر کو ”صرف بالغوں کے لیے “ مخصوص براؤزر قرار دیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
نیوز ہب میں موجود ویڈیوز اور خبروں کے ٹائٹل کچھ ایسے ہیں کہ ہم انہیں اردو پوائنٹ کےصفحات پر بطور مثال پیش کرنے کا بھی نہیں سوچ سکتے۔
نیوز ہب کے ٹرینڈنگ ویڈیو سیکشن میں اکثر ویڈیوز یوٹیوب کی ہوتی ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ نیوز ہب میں وہی ٹرینڈنگ ویڈیوز دکھائی جائیں جو یوٹیوب پر بھی ٹرینڈنگ ہو بلکہ نیوزہب کے ٹرینڈنگ ویڈیو سیکشن میں یوٹیوب کے چند انتہائی غلیظ چینلز اور دیگر سورسز کی ویڈیوز ہی دکھائی جاتی ہیں اور یوسی براؤزر کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔حالانکہ اب تویوٹیوب ٹرینڈنگ کا سیکشن بھی بہت حد تک بہتر ہوگیا ہے۔
یہ صورتحال ایسے لوگوں کےلیے بہت ہی تشویشناک ہے جن کے بچے بھی سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ پریشان لوگوں نے ہمیں یو سی براؤزر کے گھٹیا نیوز ہب کے سکرین شاٹس بھی بھیجے ہیں اور بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر کے تمام سمارٹ فونز سے اس براؤزر کو ان انسٹال کر دیا ہے۔
یو سی براؤزرفحش مواد تو پھیلا ہی رہا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اس پر الزام ہے کہ یہ صارفین کا حساس ڈیٹا بھی چرا کر اپنے سرورز پر منتقل کر رہا ہے، یہ ڈیٹا فون سے یو سی براؤزر کے ان انسٹال کرنے کے بعد بھی منتقل ہوتا رہا ہے۔ صارفین کے حساس ڈیٹا چرانے کے حوالے سے یوسی براؤزر پر الزامات نئے نہیں۔ آج ہی بھارتی حکومت نے یوسی براؤذر کے ڈیٹا چرانے کے حوالے سے الزامات کی چھان بین شروع کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق انہیں شکایت ملی تھی کہ یو سی براؤزر صارفین کا حساس ڈیٹا اپنے سرورز پر منتقل کر رہا ہے اوراگر فون کو یو سی براؤزر سے پاک بھی کر لیں تو ڈیوائسز کا ڈی این ایس کنٹرول براؤزر کے پاس ہی ہوتا ہے ۔ اگر یوسی براؤزر پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو بھارت میں اس کے استعمال پر پابندی لگا دی جائے گی.
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry