Upcoming Samsung Gear smartwatch model to come with telephony

Upcoming Samsung Gear Smartwatch Model To Come With Telephony

سامسنگ کی سمارٹ واچ ٹیلیفون کی سہولت کے ساتھ

سامسنگ کی گیر 2 سمارٹ واچ پچھلے مہینے ٹائزن آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ایم ڈبلیو سی میں منظرِ عام پر آئی تھی جس میں گلیکسی سمارٹ فون کے ساتھ کال کرنے کے علاوہ پیغامات اور نوٹیفیکیشن کی سہولت بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)


کچھ افوہوں کے مطابق گیر 2 موبائل فون کی سم کے علاوہ اپنی سم سلوٹ کی مدد سے کال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، یعنی آپ اپنی سمارٹ واچ کے ذریعے کال کر سکیں گے، اور اس سمارٹ واچ میں موجود علیحدہ سم کارڈ موبائل فون کے بغیر کال کرنے کی سہولت دے گا۔


انڈسٹری سورسز نے دعوی کیا ہے کہ سمارٹ واچ میں ٹیلی فون کی سہولت عمل پذیر ہے۔تاہم اس بات کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اس سلسلے میں واچ کے اندر فون پارٹس لگانے کے لیے اضافی پروسیسرز کی ضرورت ہوگی۔ اور اسکی قیمت بھی کافی بڑھ جائے گی۔ سامسنگ کی پہلی سمارٹ واچ بھی اپنی زیادہ قیمت کی وجہ سے بہت سے صارفین کی پہنچ سے باہر جا چکی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-20

More Technology Articles