Valkyrie Super Hero robot by Nasa

Valkyrie Super Hero Robot By Nasa

ناسا کا سپر ہیرو ربورٹ، والکائری!

ناسا نے کچھ روز قبل ایک’’ سپر ہیرو‘‘ روبوٹ تیار کیا ہے جسکا نام’’ والکائری‘‘Valkyrie) ( رکھا گیا ہے۔یہ ایک ہیومنائڈ(انسان نما ) مشین ہے جسے ’’جانسن سپیس سنٹر ‘‘ میں تیار کیا گیا ہے،والکائری کی لمبائی6.فٹ 2انچ اور وزن 275پاؤنڈ ہے۔اسکا ڈیزائن ’’ہلک‘‘ جیسا ہے جسے ڈارکا روبوٹک چیلنج میں مقابلے کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔اس کا براہِ راست مقابلہ بوسٹن ڈا ینامکس کے ٹرمینیٹر جیسے اٹلس روبوٹ کے ساتھ ہونے جا رہا ہے جو جدید دور کا ایک حیرت انگیز مقابلہ ہوگا ۔

نا سالیب کے ایک اہم رکن نکولس ریڈفورڈ کا کہنا ہے کہ ہم اسی طرح کا ایک روبوٹ تیار کرنا چاہتے تھے جسے دیکھ کر لوگ کہیں کہ واقعی یہ شاندار اور حیرت انگیز ہے ۔ اور جس دن ہم نے اسے تیار کیا اسی دن سے ہمیں مقابلے کی فضا پیدا ہونے کا علم تھا ۔

(جاری ہے)

وال کائیری میں چوالیس ڈگری تک جوڑوں کو گھمانے کی صلاحیت ہے جو اسے زیا دہ لچک دار بناتا ہے ۔ٹیکساس یونیورسٹی اور ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار ہونے والا وال کائیری آزادانہ گھوم پھر سکتا ہے ، چیزوں کو اٹھا سکتا ہے اور اپنا کام مہارت اور ہنر مندی سے کر سکتا ہے جو ڈارکا مقابلے (ڈی آر سی ) کی بنیادی شرط ہے ۔

ڈی آرسی کو ایسے روبوٹ اور مشینوں کی پزیرائی کے لیے بنایا گیا ہے جو مضر ماحول ، قدرتی آفات سے نمٹنے اور ایٹمی بجلی گھر کے حادثات سے بچانے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ مقابلے کے شرکاء کو گاڑی چلانے، ملبہ صاف کرنے ، ناہموار زمین پر چلنے، والوبند کرنے اور دیوار تو ڑنے جیسے چیلنجز کا سامنا ہو گا ۔

والکائری ربورٹ

ناسا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مریخ تک پہنچنا ہے اور آئندہ خلا بازوں کی جگہ روبوٹ کو مریخ پر بھیجا جائے گا،یہ روبوٹ وہاں انسانوں کے لیے سازگار ماحو ل تیار کریں گے اور جب انسان مریخ پر پہنچے گاتو یہ انسانوں کہ ساتھ مل کر انکی مدد کریں گے ۔

اس حیران کن روبوٹ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے لوگ بے چینی سے ڈارکا ربوٹک مقابلے کے منتظر ہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-02

More Technology Articles