Volvo Concept 26

Volvo Concept 26

والوو کانسیپٹ 26

لوگ جب بھی خودکار کاروں کے بارے میں سوچتے ہیں ،یہی تصور کرتے ہیں کہ  خودکار کاریں بغیر سٹیئرنگ کے ہونگی، اُن میں سیٹ ایسے ہونگی جیسے لاؤنج میں ہوتی ہے۔ کچھ کمپنیاں واقعی اس طرح کی کاروں پر کام کر رہی ہیں جن میں  نہ ہی سٹیئرنگ ہونگے اور نہ ہی گیئر اور بریک وغیرہ۔
والوو کا خیال دوسری کمپنیوں سے مختلف ہے۔لاس اینجلس  موٹر شو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  والوو نے  اپنی مستقبل کی خودکار کار کے بارے میں بتایا۔

والوو نے کانسیپٹ 26(Concept 26) کے نام سے مستقبل کی خودکار کاروں کے اندرونی ڈیزائن کے  بارے میں بتایا۔والوو کی مستقبل کی کاروں کو ان کے ڈرائیور جب چاہے خود  ڈرائیو بھی کر سکتے ہیں۔امریکا میں  کام کے  لیے سفر کرنے والوں  کا اوسط وقت 25.4منٹ یا 26 منٹ ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے  والوو نے  کانسیپٹ 26  کی اصطلاح اپنائی ہے۔
والوو  کے  کانسیپٹ 26   کے تحت والوو کی گاڑیوں میں 3 موڈ ہونگے۔

پہلا موڈ ڈرائیو موڈ ہوگا۔والو کا کہنا ہے کہ اس کی مستقبل کی خودکار کار  میں ڈرائیور کو بوریت سے بچانے کے لیے ڈرائیونگ کا آپشن بھی ہوگا۔ڈرائیور اپنی لگژری گاڑی کو سٹیئرنگ سے ڈرائیور کر سکیں گے۔سٹیئرنگ کے نیچے دو پیڈل ہونگے جو گاڑی کودوسرے موڈ یعنی خود کار  موڈ میں منتقل  کر سکیں گے۔اس موڈ میں گاڑی  سیٹ تھوڑی پیچھے ہو جائیں گی۔تیسری موڈ ریلیکس موڈ کا ہے۔ اس موڈ میں ڈرائیور گاڑی کی سیٹ کو پیچھے کی طرف نیچا  کر کےآرام کر سکتے ہیں۔
جب گاڑی خودکار موڈ میں ہوگی اور ڈرائیور آرام کر رہا ہوگا تو گاڑی خودبخود منزل کی طرف رواں دواں رہتے ہوئے ڈرائیور کو  منزل مقصود پر پہنچا دے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-20

More Technology Articles