whatsapp brings back text status
وٹس ایپ کا پرانا اسٹیٹس فیچر واپس آرہا ہے
وٹس ایپ نے حال ہی میں اسنیپ چیٹ جیسے کچھ فیچر متعارف کروائے تھے۔ وٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں صارفین تصاویر، اسٹیکرز، ڈرائنگ اور مختصر دورانیے کی ویڈیوز کو اسٹیٹس کے طور پر لگا سکتے ہیں۔ یہ چیزیں اسٹیٹس ٹیب میں 24 گھنٹے تک نظر آئیں گی اور اس کے بعد یہ غائب ہو جائیں گی۔ اسٹیٹس لگانے والا شخص یہ جان سکتا ہے کہ اس کا اسٹیٹس کتنے لوگوں نے دیکھا۔
یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل ہے۔ فیس بک اس سے پہلے ایسا ہی ایک فیچر انسٹا گرام میں بھی متعارف کرواچکا ہے۔فیس بک پر اسنیپ چیٹ کے فیچرز نقل کرنے پر سخت تنقید کی گئی۔ خاص طور پر وٹس ایپ صارفین کی جانب سے نیا اسٹیٹس فیچر صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا۔ اب اطلاعات ہیں کہ صارفین سے منفی رائے ملنے کے بعد واٹس اپ پھر سے پرانے والا اسٹیٹس بحال کرنے جارہا ہے۔
(جاری ہے)
فیس بک نے TechCrunch کو بتایا ہے کہ پرانے والے اسٹیٹس کو واپس لایا جائے گا۔20 مارچ سے تمام اینڈروئیڈ صارفین اس خصوصیت کو استعمال کرپائیں گے۔ اس کے بعد اسے آئی فون کے لئے بھی جاری کردیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم نے صارفین کی بات سنی ہے، لوگ پرانے والے اسٹیٹس کو یاد کر رہے ہیں۔ اس لئے ہم نے پروفائل سیٹنگ کے تحت دستیاب About سیکشن میں اسے شامل کردیا ہے۔اب آپ کا اسٹیٹس ماضی کی طرح آپ کے نام کے ساتھ لوگوں کو نظر آئے گا۔
ٹیکسٹ اسٹیٹس والے فیچر کو صارفین ٹھیک اسی طرح سے استعمال کر پائیں گے، جیسے پہلے استعمال کرتے تھے۔ About سیکشن میں جا کر آپ کو اپنا ٹیکسٹ اسٹیٹس ڈالنا ہوگا۔آپ کا نمبر جن لوگوں کے پاس محفوظ ہے، جب وہ آپ کو کوئی پیغام بھیجنے کے لئے Contact لسٹ کھولیں گے تو آپ کا اسٹیٹس دیکھ پائیں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ واٹس اپ کا موجود 'اسٹیٹس اسٹوريز' والا فیچر ختم نہیں کیا جارہا۔یہ بھی موجود رہے گا لیکن مختلف ٹیب میں۔ آپ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو بطور اسٹیٹس استعمال کرسکیں گے جو 24 گھنٹوں بعد خود بخود غائب ہوجائیں گی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry