Why criticism is important

Why Criticism Is Important

تنقید کرنے کے ایسے طریقے کہ دوسرا عش عش کر اٹھے

دوسرں پر تنقید کرنا تو بہت آسان ہوتا ہے، لیکن اس سے اکثر دوسرں کا دل دکھتا ہے اور ہم بےحس، بد تمیز اور بیوقوف لگتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ہمارے ذاتی بلکہ پروفیشنل تعلقات بھی خراب ہو سکتے ہیں، جو کہ ناصرف کام بلکہ ہماری پوری زندگی کو بری طری متاثرکر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں وقتاً فوقتاً دوسرں پر تنقید کرنا پرتی ہے- اگر ہم ایسا نہ کریں تو ہمیں ہر چیز پر سمجھوتا کرنا پڑے جو نہ صرف بہت مایوس کن ہوگا بلکہ اس طرح ہم ایک مؤثر شخص بھی نہ بن پائیں گے۔

تو پھر ہم برے بنے بغیر اچھی طرح تنقید کیسے کر سکتے ہیں؟
راشد علی اپنی ویب سائیٹ www.careernerd.org پر لکھتے ہیں کہ امریکی مصنف، سائنسدان اور فلسفہ دان ڈینیل ڈینٹ کامیابی سے تنقیدکرنے کے لیے اپنی قیمتی نصیحت یوں شیئر کرتےہیں:
1) جس پر آپ تنقید کر رہے ہوں، آپ اس کا نکتہ نظر اتنے واضح ، شفاف اور مکمل طرح سے بیان کریں کہ وہ کہہ اٹھے "شکریہ، کاش میں نے اپنی بات کو اس طرح بیان کیا ہوتا"۔

(جاری ہے)


2) آپ دونوں جن نکات پر متفق ہوں ، آپکو انہیں بیان کر دینا چاہیے۔ (خاص طور پر اگر وہ نکات عام نہیں ہیں)
3) آپ نے کوئی بھی چیز جو دوسرے شخص سے سیکھی اسے بیان کر دینا چاہیے۔
4) صرف اس کے بعد آپکو تنقید یا تردید کا ایک بھی لفظ کہنے کی اجازت ہے۔
اگر آپ گوگل پر criticism یعنی تنقید کا مطلب تلاش کریں تو آپ یہ پڑھیں گے
“The expression of disapproval of someone or something on the basis of perceived faults or mistakes.”
"کسی شخص یا چیز پر کوئی خامی یا غلطی سمجھے جانے کی بنیاد پر نا پسندیدگی کا اظہار"
یہاں پرسمجھنا ایک اہم لفظ ہے۔
ہم یہ جتنا بھی کیوں نہ سوچ لیں کہ دوسرا شخص تنقید کا حقدار ہے،یہ ضرور یاد رکھیے کہ ہم اس سارے معاملے کو اپنی نظر سے ہی دیکھ رہے ہیں- اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ہی کوئی غلطی کر رہے ہوں، چاہے اس بات کا امکان کتنا ہی کم کیوں نہ ہو۔لہذا پوائنٹ نمبر 1 بہت اہم ہے -
اس تکنیک کو اپنا کر دیکھئے، تجربہ کیجیے۔ یہ آپ کے ذاتی اور پروفیشنل تعلقات میں بہت بڑی مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔

کیرئیر نرڈ کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں. کیرئیر نرڈ کے فیس بک پیج پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2016-07-04

More Technology Articles