Windows 10 log-in options will include fingerprint, facial and iris recognition

Windows 10 Log-in Options Will Include Fingerprint, Facial And Iris Recognition

ونڈوز 10 کے لاگ ان آپشنز

مائیکرو سافٹ کا خیال ہے کہ اب صارفین کی جان پاس ورڈز سے چھڑا دینی چاہیے۔ اسی لیے ونڈوز 10 میں لاگ ان کے لیے جدید ترین آپشن مہیا کیے گئے ہیں۔ ونڈوز 10 میں لاگ ان ہونے کے لیے فنگر پرنٹ، چہرے اور آنکھ کی پتنی سے شناخت کے آپشن ہونگے۔یعنی ونڈوز 10 کے لیے ایک سنسر کا ہونا ضروری ہے۔چاہے وہ فنگر پرنٹ ریڈر ہو، آئی سکینر یا چہرے کی شناخت کا آئی آر سنسر۔

ونڈوز 10 میں ہیلو کے نام سے فریم ورک بنایا گیا ہے جو صارفین کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹ، چہرہ یا آنکھ کی پتلی فیڈ کرنے میں معاونت کرتا ہے۔

(جاری ہے)


ایسے صارفین جن کے کمپیوٹر میں یہ تمام سنسر نہیں ہونگے اُن کے لیے مائیکروسافٹ نے پاسپورٹ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس میں صارف سنسر کی بجائے پاسورڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد ایک پن کی بدولت یہ پاس ورڈ صرف اس ڈیوائس پر کام کرتا ہے۔

سنسر کے ذریعے فیڈ کیے جانے والے فنگر پرنٹ اور دوسرا ڈیٹا بھی مائیکروسافٹ کے سرورز کی بجائے، لوکل کمپیوٹر پر محفوظ ہوتا ہے۔
پچھلے دنوں یاہو نے بھی پاس ورڈ کے جھنجھٹ سے جان چھڑانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی آن ڈیمانڈ متعارف کرائی ہے(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-03-18

More Technology Articles