WORLD SECRET SITES ON GOOGLE EARTH

WORLD SECRET SITES ON GOOGLE EARTH

ایسی خفیہ جگہیں جنہیں دکھانے کے لیے گوگل ارتھ بھی آپ کی مدد نہیں کر سکتا

گوگل ارتھ کی مدد سے ہم پوری دنیا کو بہت آسانی کے ساتھ دیکھ سکتےہیں۔ آپ کو دنیا بھر کا سفر کرنے کی بھی ضرورت نہیں اپنے موبائل سے ہی دیوار چین کا نظارہ کر لیں یا آئفل ٹاور دیکھ لیں۔تاہم دنیا میں بہت سی جگہیں ایسی ہیں، جو فی الحال آپ کو گوگل ارتھ بھی نہیں دکھا سکتا۔
سازشی نظریات کےحامل افراد کا خیال ہے کہ ان جگہوں پر اڑن طتشریوں یا اسی طرح کی اجسام کے تجربات کیےجاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان جگہوں کو گوگل ارتھ میں ظاہر نہیں کیا جاتا ہے۔


ایسے مقامات، جنہیں گوگل نے دھندلا دیا ہے یا پھر سرے سےغائب کر دیا ہے ، کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔

ہارپ
واشنگٹن اور اوریگون کی سرحد کے پاس ہارپ(Haarp)یعنی ہائی فریکوئنسی ایکٹیو اورورل ریسرچ پروگرام(High Frequency Active Auroral Research Program) کے مقام کوگوگل ارتھ پر نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقام کو 2014 میں امریکی ائیر فورس نے بند کر دیا تھا۔

اس ریسرچ پروگرام میں بالائی فضائی کرے جسے آئیونوسفر بھی کہتے ہیں ، پر تحقیقات کی جاتی ہیں۔
سازشی نظریات کے حامی لوگوں کا خیال ہے کہ امریکا یہاں سے موسموں کو کنٹرول کرتا ہے یا یہ ایک یو ایف او سائٹ ہے۔ایک دفعہ تو وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا تھا کہ ہارپ کی وجہ سے ہی ہیٹی میں زلزلہ آیا تھا۔
اس طرح کے تاثرات کو مزید ہوا اس وقت ملی جب گوگل نے اسے گوگل ارتھ سےصاف کردیا۔


روس کے خفیہ شہر
روس خاص طور پر سائبرین ٹُنڈرا کے بہت سے علاقوں کو گوگل نے دھندلا دیا ہے۔اس علاقے کا ایک قریبی شہراگویکینوٹ(Egvekinot)، روس ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سےشہر ہےجو گوگل ارتھ پر دکھائی نہیں دیتے۔ ارزاماس-16(Arzamas-16) اُن ایٹمی انجینیروں کا علاقہ ہے جنہوں نے امریکا کی ایٹمی اجارہ داری کو ختم کیا ہے۔ یہ مقام بھی گوگل ارتھ پر دستیاب نہیں۔


پورٹ لیش جیل، آئرلینڈ
آئرلینڈ کی کاؤنٹی لیش میں پورٹ لیش جیل واقع ہے۔ اس جیل میں خطرناک قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔اس جیل کو بھی گوگل ارتھ سے صاف کر دیا گیا ہے۔جیل انتظامیہ نہیں چاہتی کہ اس جگہ کے نقشے کو اپ ڈیٹ کیا جائے ، تاکہ کوئی جیل سے فرار کا منصوبہ نہ بنا سکے۔

جزائر فارو، ڈنمارک
ان جزائر کے ایک بڑے حصے ، خاص طور پر دوسری جنگ عظیم کے ملٹری بیسز کو گوگل ارتھ پر سے دھندلا دیا گیا ہے۔


سازہالمباتا آئل ریفائنری، ہنگری
ہنگری میں واقع سازہالمباتا(Százhalombatta) آئل ریفائنری نے گوگل کو کہا کہ گوگل ارتھ پر اس کی عمارات کو سبز کر کے سٹیلائٹ تصاویر ہٹادے، گوگل نے عمل درآمد کر دیا ۔

کانگٹیگا، نیپال
کانگٹیگا، نیپال جو ایک 6782 میٹر اونچی چوٹی ہے، کو گوگل ارتھ نے دھندلا دیاہے۔
اس کے غائب کرنے کی وجوہات تو کسی کو معلوم نہیں تاہم کچھ لوگوں کے اندازے کے مطابق یہ ٹیکنیکل خرابی ہے۔

وولکیل ائیر بیس، نیدرلینڈز
وولکیل کے مقام کو گوگل ارتھ میں کمیوفلاج کر دیا گیاہے، جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم ایک وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یہاں ایٹمی میزائل محفوظ ہیں۔اس حوالے سے سابق ڈچ وزیزاعظم ، روڈ لوبر، نے ایک دفعہ بیان دیا تھاکہ اس ائیر بیس کے بنکر میں 22 امریکی ایٹمی بم محفوظ ہیں۔
یہ بم 1960 کی دہائی کے کیوبن میزائل بحران سے اب تک محفوظ ہیں۔

کیووی ڈیم، جنوبی کیرولینا
26 میل لمبے، 3 میل چوڑے اور 54 فٹ گہرے کیووی ڈیم ، جو جنوبی کیرولینا کی جھیل کیووی پر واقع ہے، کو گوگل ارتھ پر سےدھندلا دیا گیا ہے۔اس جھیل سے اکونی نیوکلیئر سٹیشن کو پانی بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

ویلنسیا سٹی، فلپائن
ایک لاکھ اسی ہزار آبادی کے فلپائنی شہر ویلنسیا کو بھی گوگل ارتھ پر سے دھندلا دیا ہے۔ اس کی وجہ شہر میں میزائل ڈیفنس پروگرام کا ہیڈکوارٹر ہونا ہے۔

WORLD SECRET SITES ON GOOGLE EARTH
تاریخ اشاعت: 2016-01-27

More Technology Articles