Worst password of 2013 is 123456

Worst Password Of 2013 Is 123456

2013 کا بدترین پاسورڈ ’123456‘

انٹرنیٹ پرتھوڑی سی خبریں پڑھنے کے بعد آپ واقف ہو جائیں گے کہ کیسے پاسورڈ چرائے جا سکتے ہیں۔

سکیورٹی فرم’’ سپلیش ڈیٹا‘‘ کی طرف سے 2013میں انٹرنیٹ پر استعمال کیے گئے پاسورڈز کی لسٹ جاری کی گئی جس کے مطابق 2013کا بدترین اور بہت زیادہ استعمال میں لایا جانے والا پاسورڈ ’123456‘ ہے اور اس پاسورڈ نے پچھلے سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

یہ لسٹ آن لائن ڈیٹا چوری کرنے والوں کے چوری کیے گئے پاسورڈزکی فہرست سے سامنے آئی ہے ، فرم کا کہنا ہے کہ یہ پاسورڈ زیادہ تر ایڈوب کے اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ چند ہیکرز نے ایڈوب کے چُرائے جانے والے پاسورڈ کو توڑنے کی کوشش کی ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایڈوب کے 130ملین صارفین میں سے 2ملین نے اسی پاسورڈ ’123456‘ کے استعمال سے نقصان اُٹھایا ہے۔

(جاری ہے)


Adobe123 اور 'photoshop' جیسے پاسورڈز ’’سپلیش ڈیٹا’’ کی لسٹ میں 54نمبر پر آئے ہیں۔لسٹ کے مطابق صارفین کے استعمال کیے گئے لفظ ’letmein‘ اور ’trustno1‘ بھی اتنے قابلِ بھروسہ نہیں نکلے جتنا وہ سمجھتے تھے۔

اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے سپلیش ڈیٹا نے عجیب و غریب نمبروں، لیٹرز اور کریکٹرز کو یاد رکھنے کے علاوہ کچھ ایسے بے ترتیب الفاظ کوچننے پر زور دیا ہے جو مختلف الفاظ کے ساتھ ہوں جیسے "trolls_jobs_need" یا "Crave_love_I_do"۔ خاص طور پر جب آپ کو ہیکرز کی طرف سے خطرہ ہو۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-21

More Technology Articles