Yahoo shows off password-free logins and new encrypted email technology

Yahoo Shows Off Password-free Logins And New Encrypted Email Technology

یاہو کی نئی آن ڈیمانڈ لاگ ان ٹیکنالوجی

گوگل سمیت کئی ٹیکنالوجی کمپنیاں کوشش کر رہی ہیں کہ کسی طرح صارفین کی جان پاسورڈ سے چھڑا دی جائے۔ گوگل نے ایک ڈونگل بھی متعارف کرائی تھی۔ اسی حوالے سےبائیومیٹرک اور آنکھوں کے سکین سے لاگ ان کی تیکنیک بھی متعارف کرائی جا چکی ہے۔
یاہو نے بھی پاسورڈ سے جان چھڑانے کے لیے ایک قدم بڑھا یا ہے۔ یاہو نے آن ڈیمانڈ کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت جب کوئی صارف لاگ ان ہونا چاہتا ہے تو اس کے موبائل پر ایک کوڈ آ جاتا ہے جس کے استعمال سے وہ لاگ ان ہو سکتا ہے۔

ہر بار لاگ ان ہونے پر الگ کوڈ موصول ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پاسورڈ سے جان چھڑانے کی یہ تیکنیک پچھلی استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے زیادہ محفوظ نہیں۔ ہاں عوامی مقامات یا غیر محفوظ کمپیوٹرز استعمال کرتے ہوئے یہ ٹیکنالوجی بہترین ہے ، جس سے آپ کی لاگرز کے خوف سے آزاد ہو کر اپناعارضی کوڈ استعمال سکتےہیں۔
یاہو کی اس تیکنیک پر کچھ حلقوں سے یہ بھی تنقید کی جا رہی ہے کہ اگر صارف کا موبائل غلط ہاتھوں میں پڑھ جائے توکوئی بھی اکاؤنٹ کو کھول سکتا ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو موبائل فون کے غلط ہاتھوں میں پڑنے سے یاہو کا اکاؤنٹ ہی خطرے میں نہیں پڑے گا۔ فیس بک اور گوگل کے نئے پاس ورڈ بھی موبائل سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-16

More Technology Articles