16GB Samsung Galaxy S5 actually offers 10GB storage

16GB Samsung Galaxy S5 Actually Offers 10GB Storage

گلیکسی ایس 5کی اصل گنجائش صرف 10جی بی ہوگی!

سامسنگ کی طرف سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق 16جی بی کے سامسنگ گلیکسی ایس 5میں صارف کے استعمال کیلئے 10.7جی بی کی گنجائش ہوگی۔ جبکہ باقی سامسنگ کے اپنے سافٹ وئیر اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کیلئے استعمال ہوگی۔
اس سے قبل سامسنگ کے گلکسی ایس 4میں یہ گنجائش صرف 9جی بی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر سامسنگ کو کافی تنقید کا سامنا کرناپڑا تھا، اور سامسنگ نے اسوقت بیان دیا تھا کہ اگر آپ کو زیادہ سٹوریج چاہئے تو مائیکرو ایس ڈی کارڈ انسٹال کر لیں!
گلیکسی ایس 5کو 128جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ حاصل ہے۔

اگر آپ کے پاس بہت ساری تصاویر ، گانے اور ویڈیو ز ہیں یا آپ موبائل اپلیکیشنز اور گیمز کے دیوانے ہیں تو یقینا آپ کو ایک بڑا مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی چاہئے ہوگا، جو آپ کی ضروریات کو پورا کر سکے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-03

More Technology Articles