18 inches Samsung Galaxy View tablet goes official weighs

18  Inches Samsung Galaxy View Tablet Goes Official Weighs

سام سنگ نے 18.4انچ کا ٹیبلٹ متعارف کرا دیا

سام سنگ نے ایک نیا ٹیبلٹ متعارف کرایا ہے، جس کا سائز 18.4 انچ ہے۔سام سنگ گلیکیسی ویو، ٹی ایف ٹی، ایل سی ڈی ڈیوائس ہے۔
ڈسپلے کی ریزولوشن 1080p ہے جبکہ ڈیوائس کی کثافت 123 پی پی آئی ہے۔اس ڈیوائس کا وزن 2.65کلوگرام ہے۔ڈیوائس کی پیمائش275.8 x 451.8 x 11.9 ملی میٹر ہے۔ڈیوائس کے ساتھ ایک دو طرفہ سٹینڈ بھی ہے۔
گلیکسی ویو میں 1.6 اوکٹا کور پروسیسر، 2 جی بی ریم بھی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس میں سام سنگ ایگزینوس 7580 کا چپ سیٹ، اور 32 / 64 جی بی سٹوریج دستیاب ہوگی ۔ اس کے علاوہ سٹوریج بڑھانے کے لیے مائیکروایس ڈی کارڈ کا اپشن بھی ہے۔ ڈیوائس میں ویڈیو کانفرنس کے لیے 2.1 میگا پکسل کیمرہ بھی ہے۔
کنکٹیووٹی آپشنز میں بلوٹوتھ 4.1 بی ایل ای، وا ئی فائی802.11 اے سی اور نینو سلاٹ سم کے ساتھ ایل ٹی ای ماڈل بھی ہے۔
ڈیوائس میں 5700 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جس سے اس پر 8 گھنٹے کی ویڈیو آرام سے دیکھی جا سکتی ہے.

سام سنگ نے اس ڈیوائس کی قیمت نہیں بتائی تاہم نئی ڈیوائس امریکا میں 599 ڈالر میں فروخت ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-29

More Technology Articles