18 year old boy delelop a smart gun

18 Year Old Boy Delelop A Smart Gun

18سالہ نوجوان نے سمارٹ گن ایجاد کر لی

ایک 18 سالہ لڑکے نے ایسی سمارٹ گن ایجاد کی ہے، جو صرف مخصوص افراد ہی چلا سکیں گے۔اس گن کو مخصوص افراد کے فنگر پرنٹ سےہی ان لاک کیا جا سکے گا۔کائی کلوئپفر نے پہلے پہل اپنے سائنس پراجیکٹ کےطور پر اس گن کو ڈیزائن کیا۔کائی کاتعلق بولڈر، کولاراڈو سے ہے اورکولاراڈو سے تعلق ہونے کی بنا پر اورورا تھیٹر شوٹنگ اور دوسرے مقامات  پر ہونے والی فائرنگ سے وہ کافی متاثر ہوا ہے۔

کائی کے مطابق سکولوں اور دوسرے مقامات پر فائرنگ کی سب سے اہم وجہ میں ہتھیار کا کسی اور شخص کے ہاتھ لگ جانا ہے۔ کائی نے اس مسئلے کا حل یہی سوچا کہ ایسی گن بنائی جائے، جو کسی اور کے ہاتھ بھی لگ جائے تو وہ اس سےفائدہ نہ اٹھا سکے۔ ایسے میں کائی نے فنگرپرنٹ ایکٹویٹ ہونے والی گن بنائی۔اس سمارٹ گن میں فنگرپرنٹس کو ملٹری گریڈ انکرپشن سے محٖفوظ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گن کا مالک اپنا اور جس کا بھی چاہے فنگر پرنٹ شامل کر سکتا ہے۔ایک گن میں کئی لوگوں کے فنگر پرنٹ شامل کیے جا سکتے ہیں۔
کائی نے اس گن کا پروٹو ٹائپ بنا لیا ہے۔ مزید گن بنانے کے لیے کائی نے انڈیگو پر  72ہزار ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی ہوئی ہے مگر کائی اب تک صرف 9160ڈالر ہی جمع کر پایا ہے۔
کائی کا کہنا ہے کہ اگر اس سمارٹ گن سے کسی ایک شخص کی جان بھی بچ گئی تو اس کا مقصد پورا ہوجائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-14

More Technology Articles