55Million Iphone Sold in 2013 Q4

55Million Iphone Sold In 2013 Q4

2013 کے آخری تین مہینوں میں آئی فون کے55 ملین ہینڈ سیٹ فروخت ہوئے!

آپ یہ پڑھ کر شائید حیران ہوں گے کہ 2013ء کے آخری تین مہینوں میں ایپل آئی فون کی شرحِ فروخت 55 ملین فون سیٹس تک پہنچ گئی۔

اگلے ہفتے میں ایپل دسمبر 2013 میں ہونے والی آئی فون اس سال کی شرحِ فروخت کا اعلان کرنے والا ہے اور کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ شرحِ فروخت 55 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مورگن سٹینلے کے تجزیہ کار کیٹی ہُبرٹی کے مطابق پچھلے سال کے آخری تین مہنیوں میں آئی فون کی شرحِ فروخت 53 اور 55 ملین کے درمیان رہی’’ ہُبرٹی ‘‘کہتے ہیں کہ اس تہائی میں آئی فون کے شرحِ فروخت 45 ملین تک جبکہ جون کی تہائی میں شرحِ فروخت 35 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ چھٹیوں کے موسم کے بعد شرحِ فروخت میں کمی واقع ہونے کا بھی امکان ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ستمبر میں نئے آئی فونز کی آمد کے بعد شرحِ فروخت میں پھر سے اضافہ کے بھی روشن امکانات ہیں۔

ایپل کے آئی فون کی شرحِ فروخت میں اس زبردست اضافے نے ایپل ہی کے بنائے ہوئے دسمبر 2012 کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے جو کہ 47.8 ملین شرحِ فروخت پر مشتمل تھا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ آئی فون کی شرحِ فروخت میں زبردست اضافہ چ کے شرحِ فروخت کو متاثر کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-22

More Technology Articles