8 reasons why the Apple iPhone 6s is a worse phone than the Samsung Galaxy S6

8 Reasons Why The Apple IPhone 6s Is A Worse Phone Than The Samsung Galaxy S6

سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایپل آئی فون 6 ایس کا موازنہ

کل ایپل نے آئی فون 6 ایس (تفصیلات اس صفحے پر) اور آئی فون 6 ایس پلس(تفصیلات اس صفحے پر) متعارف کرائے ہیں۔آئی فون 6 ایس کا موازنہ اگر سام سنگ کے گلیکسی ایس 6 (تفصیلات اس صفحے پر) سے کیا جائے تو 8 وجوہات ایسی ہیں جن کی بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ گلیکسی ایس 6، ایپل کے آئی فون 6 ایس سے بہتر ہے۔



ڈسپلے
سام سنگ کے گلیکسی ایس 6 میں 5.1انچ کا کواڈ ایچ ڈی سپر ایمولڈ ڈسپلے ہے جبکہ آئی فون 6 ایس کا ڈسپلے 4.7انچ 750بائی 1334پکسل ہے۔

سکرین ٹو باڈی ریشو
بڑے ہونے کے باوجود گلیکسی ایس 6 کا سکرین ٹو باڈی سائز کافی بہتر ہے۔

(جاری ہے)

5.1انچ سام سنگ کی ڈیوائس کی پیمائش 5.65 x 2.78 x 0.27انچ یا 143.4 x 70.5 x 6.8 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا سکرین ٹو باڈی سائز ریشو 70.48فیصد ہے۔

اس کے برعکس ایپل آئی فون 6 ایس کی پیمائش 5.44 x 2.64 x 0.28انچ یا 138.3 x 67.1 x 7.1ملی میٹر ہے جبکہ سکرین ٹو باڈی سائز ریشو 65.71فیصد ہے۔

وزن
ایپل کے نئے آئی فونز پچھلوں سے کافی وزنی ہیں۔ آئی فون 6 ایس کا وزن 5.04اونس یا 143گرام ہے۔اس کے برعکس سام سنگ گلیکسی ایس 6 کا وزن 4.87اونس یا 138 گرام ہے۔ اگر چہ وزن کا بہت زیادہ فرق نہیں ہے تب بھی اس معاملے میں سام سنگ گلیکسی ایس 6ا یس کے لیے پلس پوائنٹ ہے۔


بڑا کیمرہ
گلیکسی ایس 6 میں مین کیمرہ 16 میگا پکسل ہے جو آئی فون 6 ایس کے 12 میگا پکسل آئی سائٹ کیمرے سے بڑی تصویر بناتا ہے۔تاہم ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ گلیکسی ایس 6 کی بڑی تصویر آئی فون 6 ایس کے کیمرے کی تصویر سے بہتر بھی ہوگی یا نہیں۔ اس حوالے سے رائے دینے کے لیے آئی فون 6 ایس کی فروخت شروع ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔


کیمرے کا بہتر اپرچر
جہاں کیمروں کے اپرچر کا معاملہ ہو، وہاں چھوٹے اپرچرکا کیمرہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایس کا اپرچر F1.9کا ہے جب کہ آئی فون 6 ایس کا اپرچر F2.2کا ہے۔
نظریاتی طور پر اس مطلب ہے کہ سام سنگ کا فلیگ شپ کم روشنی جیسے غیر موزوں حالات میں زیادہ اچھی تصویر بنا سکتا ہے جبکہ تیکنیکی طور پر اچھی تصاویر اپرچر کے ساتھ ساتھ ہارڈ وئیر، سافٹ وئیر اور کیمرے پر بھی منحصر ہوتی ہے۔


آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن
ایپل نے آئی فون 6 ایس پلس میں تو آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کا فیچر دیا ہے مگر آئی فون 6 ایس میں یہ فیچر متعارف نہیں کرایا۔سام سنگ گلیکسی ایس 6 میں بھی آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کا فیچر ہے۔یہ فیچر کیمرے کی حرکت کی وجہ سے پیدا ہونے والی دھندلاہٹ کو ختم کردیتا ہے ۔

بڑی بیٹری
سام سنگ گلیکسی ایس 6 میں 2,550ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ آئی فون 6 ایس میں 1,715ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ایپل نے آئی فون 6 ایس میں آئی فون 6 سے بھی چھوٹی بیٹری لگائی ہے۔آئی فون 6میں 1810 ایم اے ایچ کی بیٹری تھی۔ امید ہے کہ اے 9 چپ سیٹ کی بدولت بیٹری آئی فون 6 سے کچھ زیادہ چلے گی۔

وائرلیس چارجنگ
سام سنگ کے گلیکسی ایس 6 میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر شامل ہے جبکہ ایپل کے آئی فون 6 ایس میں وائریس چارجنگ کی سہولت نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-11

More Technology Articles