A vicious new Android bug found

A Vicious New Android Bug Found

اینڈریوڈ لولی پاپ پر خطرناک مال وئیر پاور آف ہائی جیک کی دریافت

اینٹی وائرس بنانے والی معروف کمپنی اے وی جی نے اینڈریوڈ میں ایک خوفناک مال وئیر دریافت کیا ہے۔اس مال وئیر کا نام PowerOffHijack ہے۔ یہ اس قابل ہے کہ فون کو بند ظاہر کرکے فون کالز اور ایس ایم ایس کرنے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی بنا سکے۔

اس مال وئیر کا طریقہ واردات کچھ اس طرح ہے کہ جیسے ہی صارف موبائل کو بند کرنے کے لیے شٹ ڈاؤن بٹن دباتا ہے، یہ مال وئیر اصل کی بجائے ایک جعلی ڈائیلاگ مینو ظاہر کرتا ہے۔

صارف جب اس جعلی ڈائیلاگ مینو سے شٹ ڈاؤن کا آپشن سلیکٹ کرتا ہے تو یہ مال وئیر صارف کو شٹ ڈاؤن کا ایک جعلی پراسس دکھاتا ہے ۔اس اینی میٹڈ پراسس کے بعد موبائل کی سکرین بالکل بلیک ہو جاتی ہے اور صارف سمجھتا ہے کہ اس کا موبائل بند ہو گیا ہے جبکہ موبائل آن ہی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حالت میں یہ مال وئیر صارفین کے انتہائی حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتاہے۔

اسی دوران یہ مال وئیر فون کال اور ایس ایم ایس کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل سے تصاویر بھی بنا سکتا ہے۔

پاور آف ہائی جیک کو سب سے پہلے چین میں دریافت کیا گیا۔ اے وی جی کے مطابق یہ مال وئیر اب تک 10 ہزار سے زائد ڈیوائسز کو متاثر کر چکا ہے۔یہ مال وئیر اینڈریوڈ کے تازہ ترین ورژن لولی پاپ 5.0 میں دریافت ہوا ہے۔اے وی جی کے مطابق اس مال وئیر کو انسٹال ہونے کے لیے صارف ہی کی اجازت چاہیے ہوتی ہے جو صارف کوئی بھی ایپلی کیشن انسٹال کرتے ہوئے انجانے میں دے سکتا ہے۔


اے وی جی کا دعویٰ ہے کہ اس کی اینٹی وائرس ایپلی کیشن کی مدد سے بھی اس مال وئیر کو پکڑا جا سکتا ہے(اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)

اس کے علاوہ اے وی جی سے اپنے ڈیٹا سے متعلق انتہائی حساس صارفین کو تجویز دی ہے کہ موبائل کو بند کرنے کے بعد اس کی بیٹری بھی نکال دیا کریں۔

اے وی جی کی ویب سائٹ پر اس وائرس کے بارے میں مزید پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-22

More Technology Articles