ACER GOES PREMIUM WITH ASPIRE SWITCH TRAVELMATE AND CHROMEBOOK DEVICES

ACER GOES PREMIUM WITH ASPIRE SWITCH TRAVELMATE AND CHROMEBOOK DEVICES

ایسر ایسپائر سوئچ، ٹریول میٹ اور کروم بک

ایسر نے سی ای ایس 2016 میں نئی ڈیوائسز متعارف کرائیں ہیں۔ان میں ایسپائر سوئچ 12 ایس 2 ان 1، نئے ڈیزائن کی کروم بک 11 اور ٹریول میٹ پی 648 شامل ہے۔
ایسر سوئچ لائن کی بجٹ ڈیوائسز پر مشتمل ہوتی ہیں مگر سوئچ 12 ایس 2ان1 پریمیم ڈیوائس ہے۔ اس میں 4K/UHD 12.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے، انٹل رئیل سنس 3 ڈی کیمرہ اور تھنڈر بولٹ 3 یو ایس بی –پورٹ ہے۔
دوسرے فیچرز میں سکائی لیک انٹل کور ایم پراسیسر، 4 جی بی یا 8 جی بی ریم، 128 جی بی یا 256 جی بی ایس ایس ڈی سٹوریج، ایچ ڈی فرنٹ فیسنگ کیمرہ، 2 یو ایس بی 3.0 پورٹ، 1 مائیکروایچ ڈی ایم آئی پورٹ، ایس ڈی کارڈ ریڈر اور ونڈوز 10 ہوم شامل ہے۔


ڈیوائس کا ٹیبلٹ پورشن7.85 ملی میٹر موٹا اور وزن 800 گرام ہے، جو کی بورڈ ڈاک لگانے پر 17.1 ملی میٹر اور 1.4 کلوگرام ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی فروخت فروری میں 1199یوروز میں شروع ہوگی۔یہ پچھلے سوئچ 12 ماڈلز سے دوگنا مہنگا ہے۔قیمت میں اضافے کی وجہ نئے ماڈل میں ہائی اینڈ ہارڈ وئیر کی شمولیت ہے۔
نئی کروم بک 11 کی قیمت 329 یوروز ہے۔ اس کروم بک کا وزن پہلے سے کم ہوکر 1.1 کلوگرام اور موٹائی 18.6 ملی میٹر ہوگئی ہے۔

پہلےیہ 1.2 کلوگرام اور 18.7 ملی میٹر تھی۔نئے ڈیزائن میں نیا انٹل سیلورن کواڈ کور پراسیسر، 4جی بی تک ریم اور 32 جی بی تک ای ایم ایم سی سٹوریج ہے۔
کروم او ایس پر مشتمل نوٹ بک میں ایک یو ایس بی 3.0، ایک یو ایس بی 2.0 اور ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ کے علاوہ ایس ڈی کارڈریڈر بھی ہے۔11.6 انچ ڈسپلے کی ریزولوشن 1366x768پکسل ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری 9 گھنٹے تک چل سکتی ہے۔
ایسر نےا بھی تک اس ڈیوائس کی فروخت کی متوقع تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا۔
ٹریول میٹ پی 648(TravelMate P648) ایک بزنس نوٹ بک ہے، جو موبائل انٹرپرائز صارفین کے لیے لانچ کی گئی ہے۔ اس ڈیوائس میں ونڈوز 10پرو کے ساتھ انٹل کور آئی 3، آئی 5 اور آئی 7 وی پرو پراسیسر ہے۔ اس ڈیوائس میں802.11ad WiGig کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ وائی فائی کا کافی کمیاب معیار ہے جو نئے 60 جی ایچ زیڈ سے زیادہ پر آپریٹ ہوتا ہے۔
ٹریول میٹ پی 648 میں، اینویڈیا جی فورس 940 گرافکس کے ساتھ 2 جی بی کی وی ریم اور 512 جی بی سے 1 ٹی بی تک کی ایس ایس ڈی سٹوریج ہے۔
14 انچ آئی پی ایس ڈسپلے فل ایچ ڈی ہے لیکن اسے یو ایچ ڈی ریزولوشن پر اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ وائرڈ کنکٹیویٹی کےلیے تھنڈر بولٹ 3 کے ساتھ یو ایس بی ٹائپ 3 پورٹ، 3 یو ایس بی 3.0 پورٹس، ایچ ڈی ایم آئی اور ایس ڈی کارڈ ریڈر بھی ہے۔
ٹریول میٹ پی 648 میں زیادہ سے زیادہ 20 جی بی تک کی ریم ہے۔ اپریل میں لانچ ہونے والی اس ڈیوائس کے قیمت کے بارے میں ایسر نے ابھی کچھ نہیں بتایا۔

ACER GOES PREMIUM WITH ASPIRE SWITCH TRAVELMATE AND CHROMEBOOK DEVICES
تاریخ اشاعت: 2016-01-07

More Technology Articles