Acer Liquid Z6 Z6 Plus and Iconia Talk S

Acer Liquid Z6 Z6 Plus And Iconia Talk S

ایسر نے کم قیمت لیکوئیڈ زیڈ 6، زیڈ 6 پلس اور آئیکونیا ٹاک ایس متعارف کرا دئیے

ایسر نے آئی ایف اے2016 پریس ایونٹ میں دو نئے سمارٹ فونز کا اعلان کیا ہے۔ دونوں سمارٹ فونز میں اینڈروئیڈ مارش میلو کے ساتھ ایسر کا اپنا لانچر بھی انسٹال ہے۔
ایسر الیکوئیڈ زیڈ 6 کی قیمت 119 یورو ہے۔ 5.5 انچ ایچ ڈی سکرین کی اس ڈیوائس میں MT6737 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور 1.25 گیگا ہرٹز کورٹیکس-اے53 پروسیسر، Mali-T720MP2جی پی یو، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

انٹرنل سٹوریج کو بڑھا یا بھی جا سکتا ہے۔لیکوئیڈ زیڈ 6 کا مین کیمرہ 8 میگا پکسل، سیلفی کیمرہ 2 میگا پکسل اور بیٹری 2000ایم اے ایچ کی ہے۔
پلاسٹک سے بنا لیکوئیڈ زیڈ 6 نومبر میں ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں 130ڈالر یا 119یورو میں فروخت کیا جائے گا۔
ایسر لیکوئیڈ زیڈ 6 پلس میں 5.5 انچ آئی پی ایس 1080p، 2.5 ڈی خم دار ڈسپلے ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس میں MT6753 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز کورٹیکس –اے 53 سی پی یو، Mali-T720جی پی یو، 3 جی بی ریم اور32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

انٹرنل سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
میٹل سے بنے لیکوئیڈ زیڈ 6 پلس میں فنگر پرنٹ سکینر ، 13 میگا پکسل مین کیمرہ، 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اور 4080 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
لیکوئیڈ زیڈ 6 پلس کو دسمبر میں ایشیا (280 ڈالر)، یورپ(249یورو) اور مشرق وسطیٰ میں لانچ کیا جائے گا۔
دو سمارٹ فونز کے ساتھ ایسر نے ایک 7انچ ٹیبلٹ، آئیکونیا ٹاک ایس، بھی متعارف کرایا ہے، جس سے فون کالز بھی کی جا سکتی ہیں۔
7 انچ 720pڈسپلے کے اس ٹیبلٹ میں MT8735 چپ کے ساتھ کواڈ کور کورٹیکس –اے 53 سی پی یو، 2 جی بی ریم اور 16/ 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔انٹرنل سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس ٹیبلٹ میں ڈوئل سم ٹیلیفونی کے ساتھ ایل ٹی ای سپورٹ، 13 میگا پکسل مین کیمرہ اور 2 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ ٹیبلٹ میں اینڈروئیڈ مارش میلو کے ساتھ ایسر ایپس بھی انسٹال ہیں۔یہ ٹیبلٹ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں ستمبر میں لانچ کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 190 ڈالر یا 169یورو ہوگی۔

Acer Liquid Z6 Z6 Plus and Iconia Talk S
تاریخ اشاعت: 2016-09-02

More Technology Articles