Acer Unveils Its First AMD Ryzen Powered Laptops

Acer Unveils Its First AMD Ryzen Powered Laptops

ایسر نے AMD Ryzen پر مشتمل لیپ ٹاپس متعارف کرا دئیے

اے ایم ڈی کو لیپ ٹاپ کے تازہ ترین چپ سیٹ جاری کیے ہوئے چند ماہ ہی ہوئے ہیں۔ ایسر وہ پہلی کمپنی ہے جو انہیں اپنے لیپ ٹاپ میں استعمال کررہا ہے۔
نئی Swift 3 مشینوں میں اے ایم ڈی کا ویگا گرافکس بھی ہے جو انٹل کے HD/UHDگرافکس سے زیادہ طاقتور ہے۔
ان لیپ ٹاپس کو 2.0 GHz Ryzen 5 2500U اور 2.2 GHz Ryzen 7 2700U آپشن میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم ان دونوں میں 3.8 گیگا ہرٹز تک ٹربو فریکوئنسی کی سپورٹ ہے۔


گرافکس کے شعبے میں اس میں 1100MHz Vega 8 GPU یا 1300MHz Vega 10 گرافکس ہیں۔ دونوں پروسیسر 512 اور640 سٹریم پروسیسر کے ساتھ دستیاب ہیں۔ اے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ یہ پروسیسر اتنے طاقتور ہیں کہ 49 fps پر Dota (1080 ہائی ریزولوشن) اور GTX 950M کو چلا سکتے ہیں۔
لیپ ٹاپ کے بنیادی ماڈل میں 256 جی بی ایس ایس ڈی سٹوریج ہے جبکہ Ryzen 7 ورژن میں 512 جی بی ایس ایس ڈی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں 8 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم ہے۔


ان لیپ ٹاپس کا ڈسپلے آئی پی ایس پینل کے ساتھ 15.6 انچ فل ایچ ڈی 1080p (1920 x 1080) کا ہے۔
کنکٹیویٹی کےلیے اس میں Wi-fi ac، بلوٹوتھ، 2 یو ایس بی 3.0، 1 یو ایس بی 2.0، 1 یو ایس بی -سی 3.0، HDMI 2.0a، ویب کیم، ہیڈ فون جیک اور ایس ڈی کارڈ ریڈر ہے۔ ایسر کے ان دونوں لیپ ٹاپس میں سے ہر ایک کا وزن 2 کلوگرام ہے۔
اس کے Ryzen 5 ماڈل کی قیمت 750 ڈالر اور Ryzen 7 ماڈل کی قیمت 950 ڈالر ہے۔ انہیں چند ہفتوں کے مارکیٹ میں فروخت کےلیے پیش کر دیا جائے گا۔

Acer Unveils Its First AMD Ryzen Powered Laptops
تاریخ اشاعت: 2017-12-21

More Technology Articles