Alcatel Pixi 4 Plus Power goes official

Alcatel Pixi 4 Plus Power Goes Official

الکاٹیل نے 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ الکا ٹیل پکسی 4 پلس پاور لانچ کر دیا

الکا ٹیل نے پکسی(Pixi) سیریز میں ایک نئے فون کا اضافہ کیا ہے۔ پکسی 4 پلس پاور(Pixi 4 Plus Power)کےنام سے ہی ظاہر ہےکہ یہ ڈیوائس بیٹری کے معاملے میں زبردست ہے۔اس ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرنے کے علاوہ پاور بنک کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)


5.5 انچ 720p آئی پی ایس ڈسپلے کی اس ڈیوائس میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

پکسی 4 پلس پاور کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ الکاٹیل نے دونوں کیمروں کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش شامل کی ہیں۔
3 جی اور ڈوئل سم سپورٹڈ الکاٹیل پکسی 4 پلس پاور میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے۔ ابھی اس ڈیوائس کی قیمت یا دستیابی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تاہم اسے جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

Alcatel Pixi 4 Plus Power goes official
تاریخ اشاعت: 2016-09-26

More Technology Articles