Amazon unveils the Fire Phone with eye-tracking tech

Amazon Unveils The Fire Phone With Eye-tracking Tech

ایمازون کا جدید ترین تھری ڈی سمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا

ٹیبلیٹ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے کے بعد ایمازون نے بلآخرآج اپنا پہلا سمارٹ فون لانچ کر دیا ہے اس سلسلے میں کی جانے والی ساری چہ مگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔
اس کو ایمازون فائر فون کا نام دیا گیا ہے اور یہ منفرد 3 ڈی یوزر انٹر فیس پر مشتمل ہے۔ یہ اپنے سامنے کے حصے کے چاروں کونوں پر لگے کیمروں کی مدد سے آپ کی آنکھوں کو ٹریک کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔


سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایمازون کا یہ سمارٹ فون 4.7 انچ 720 پی ڈسپلے، کوال کور سنیپ ڈراگن 800 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو، 2 جی بی ریم، اور 3D یوزر انٹرفیس کے لیے چھ کیمرہ موڈیول پر مشتمل ہوگا۔اس میں موڈیفائیڈ اینڈرائیڈ کا آپریٹنگ سسٹم ہوگا اور ایمازون کا اپنا تخلیق کردہ ایپ سٹور کام کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ 4 جی ایل ٹی ای کو بھی سپورٹ کرے گا۔
اس ہینڈ سیٹ کا فریم ربڑ سے بنایا گیا ہے جبکہ اس کے اگلے اور پچھلے حصے پر گوریلا گلاس 3 کی شیٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے بٹن کے لیے anodized ایلمونیم استعمال کیا گیا ہے۔
اس کا پچھلا کیمر ہ پانچ ایلیمنٹ لینس کے ساتھ 13 ایم پی f/2.0 یونٹ پر مشتمل ہے۔
یہ آپٹیکل تصویری استحکام اور کلاؤڈ ڈرائیو میں مفت لا محدود فوٹو سٹوریج کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

ایمازون فائر فون

فائر فون میں سامنے کی جانب دو سٹیریو سپیکر ہیں۔اس کے بوکس میں موجود ائیر بڈز ٹ’’ینگل فری‘‘ کیبل کے ساتھ ہیں اس کے علاوہ ان میں موجود مقناطیسی قوت کی بناء پر انہیں ایک دوسرے سے جوڑا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس کے ساتھ فراہم کئے جانے والے مواد میں موویز، ٹی وی شوز، میوزک، کتابیں، میگزینز، اور اخبارات وغیرہ شامل ہیں۔


اس میں شامل جدید فیچر ’ فائر فلائی‘ فون کے کیمرے اور مائیکروفون کو استعمال کرتے ہوئے ارد گرد کی چیزوں کو پہچانے گا اور ڈیٹا بیس میں تلاش کرے گا، یعنی آپ کیمرے کے سامنے ایک کتاب کو رکھیں گے وہ اس کو پہچانے گا اور فوراً ہی آپ کو ایمازون سے اس کتاب کو خریدنے کی پیشکش کر دے گا۔
اس کی قیمت 649 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ لیکن امریکہ میں اسے 199ڈالر کی قیمت میں بذریعہ کنٹریکٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-19

More Technology Articles