Android has 1 Billion Active users

Android Has 1 Billion Active Users

اینڈرائیڈ، دنیا کا مشہور ترین آپریٹنگ سسٹم

گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق اینڈرائیڈ دنیا کا مشہور ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم بننے والا ہے۔ اس سال ایک ارب سے زائدافراد اپنے موبائل فون اور ٹیبلٹس میں اینڈرائیڈ اپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہوں گے۔ جبکہ ایک تحقیقی کمپنی کے مطابق گوگل کا مشہور ترین اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اب تک 2ارب سے زائد موبائل فون اور ٹیبلٹس میں انسٹال کرکے فروخت کیا جا چکا ہے۔

ایک ارب ڈیوائسزمیں اینڈرائیڈ کی موجودگی اسے دنیا کا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم بنا دے گی ۔ اس سے قبل کسی موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹیبلٹ آپریٹنگ سسٹم نے یہ ہدف عبور نہیں کیا۔

دوسرے نمبر پر ’’ونڈوز ‘‘آپریٹنگ سسٹم ہے، جسکے استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباََ 36کروڑ اور تیسرے نمبر پر ایپل کے آپریٹنگ سسٹم ’’میک ‘‘ اور ’’آئی او ایس‘‘ ہیں جنکے استعمال کرنے والوں کی تعداد 34.4کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق اینڈرائیڈ کی اس کامیابی کی وجہ اسکے کم قیمت موبائل فون ہیں، اسکے علاوہ گوگل کسی کمپنی کو اینڈرائیڈ کا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے سے منع نہیں کرتا۔ اپیل آئی او ایس کی کم فروخت کی بنیادی وجہ اسکی قیمت اور اپیل کی اپنی اجارہ داری ہے۔ جسکی وجہ سے یہ آپریٹنگ سسٹم کوئی اور کمپنی اپنے موبائل فونزمیں استعمال نہیں کر سکتی۔

آخر میں بلیک بیری کا نمبر ہے، جسکے استعمال کنندگان کی تعداد2.5کروڑ سے کم ہو کر ڈیڑھ کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

اینڈرائیڈ کے ایک ارب صارفین

پاکستان میں اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جسکی بنیادی وجہ مقامی موبائل فون کمپنیوں کی کم قیمت اور چائنہ موبائل کی کھلے عام فروخت ہے۔

پاکستانی صارفین کی ایک بڑی تعداد ایپل کے فون خرید نے سے کتراتی ہے، جسکی وجہ انکی قیمت اور مقامی گارنٹی کا نہ ہونا ہے۔ اگر ایپل مقامی طور پر پاکستان میں موبائل فون اپنے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کرے تو یقیناًصارفین کی ایک بڑی تعداد اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-13

More Technology Articles