Android Lollipop seeding to Nexus devices

Android Lollipop Seeding To Nexus Devices

اینڈرائیڈ 5.0 لولی پاپ نیکسس اور دیگر موبائل فونز پر اپ گریڈ ہونا شروع ہو گیا

اینڈرائیڈ 5.0 لولی پاپ اب نیکسس پروڈکٹ فیملی کیلئے ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو گیا ہے۔گوگل کی وہ ڈؤائسس جن میں یہ کام کرے گا ان میں نیکسس 5، نیکسس 7 (2013)، نیکسس 10 اور نیکسس 7 (2012) شامل ہیں۔ نئے آپریٹنگ سسٹم کا فیکٹری امیج ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ایل جی نیکسس 4 میں بھی جلد ہی یہ نیا اینڈرائیڈ او ایس کام کرے گا۔

(جاری ہے)


اینڈرائیڈ 5.0 فیکٹری امیجز نیکسس 7 ماڈلز کے صرف وائی فائی ورزن میں دستیاب ہونگے۔نیکسس 7 کے وہ ڈؤائسس جو ابھی تک سیلولر ربط سازی پر کام کر رہے ہیں انہیں اس کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔
اینڈرائیڈ 5.0 لولی پاپ صرف نیکسس پر ہی نہیں بلکہ موٹورولا موٹو جی 2014، اور موٹو ایکس 2014 پر بھی اپ ڈیٹ کے مراحل میں ہے۔ایل جی جی 3 نے بھی اس آپریٹنگ کے اپ ڈیٹس دیناشروع کر دیے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-14

More Technology Articles