Androids latest ad has gone full Buzzfeed

Androids Latest Ad Has Gone Full Buzzfeed

اینڈروڈ لولی پاپ کا نیا کا اشتہار

گوگل کے جو بھی اشتہارات دیکھے وہ بہت جذباتی اور دلوں کو چھو لینے والے ہوتے ہیں۔ چاہے پاک بھارت تناظر میں یوسف اور بلدیو کے ملنے کی کہانی ہو یا کروم کے لیے ڈئیر صوفی(Dear Sophie) کا اشتہار۔ سب کو بار بار دیکھنے کو دل کرتا ہے۔
گوگل کا نیا اشتہار جو اینڈریوڈ لالی پاپ کے لیے ہے وہ بھی کمال کا ہے، مگر فرق یہ ہے کہ گوگل نے اس دفعہ لوگوں کو جذباتی کرنے کی بجائے بہت پیارے پیارے جانوروں سے ملوایا ہے۔


نئے اشتہار کا ٹائٹل فرینڈز فرایور(Friends Furever) ہے۔گوگل نے اس اشتہار میں بھی“Be Together. Not The Same” کی ٹیگ لائن استعمال کی ہے۔
اس اشتہار میں دکھایا یہی گیا ہے کہ بہت سی ڈیوائس رکھنے والے اینڈریوڈ لولی پاپ ہی استعمال کریں۔اس اشتہار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی اینڈریوڈ ڈیوائس کو نہیں دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

شروع میں اشتہار دیکھیں تو پتہ بھی نہیں چلتا کہ یہ اینڈریوڈ کا اشتہار ہے۔

اینڈریوڈ کا سبز بوٹ بھی بس آخری سیکنڈ میں دکھائی دیتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اینڈریوڈ کا اشتہار ہے۔مگر کھیلتے جانوروں کو دیکھتے ہوئے بندہ آخری سکینڈ میں اینڈریوڈ کے سبز بوٹ کو ضرور دیکھتا ہے۔
گوگل نے اس اشتہار کو چھ چھ سکینڈ کے کلپس میں بھی یوٹیوب پر رکھا ہوا ہے۔کسی بھی کلپ میں اپنے پسندیدہ جانوروں کو الگ سے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-09

More Technology Articles