Apple Doesn't own every thing! samsung

Apple Doesn't Own Every Thing! Samsung

ایپل ہر چیز کا مالک نہیں۔۔۔ سامسنگ!!! ایپل اور سامسنگ کی عدالتی جنگ سنگین ہو گئی

ایپل اور سامسنگ کے درمیان دوسرے پیٹنٹ کی سماعت میں بیانات کا تبادلہ کیا گیا۔ ایپل کے وکیل Harold McElhinny نے سٹیو جابز کی بنائی گئی ایپل آئی فون کی تعارفی ویڈیو دیکھائی اور سامسنگ پر slide-to-unlockکا فیچر چرانے کا الزام لگایا۔McElhinny نے گلیکسی کے سمارٹ فونز اور گلیکسی ٹیب کی ڈئزائن کے لیے ’ کاپی اور پیسٹ‘ کا لفظ استعمال کیا۔


سامسنگ کے بیانات کے دوران اس کے وکیل جان کوئن نے کہا ’ ایپل ایک اچھی کمپنی ہے مگر ہر چیز کی مالک نہیں ہے‘۔ کوئن نے کہا کہ ایپل کا مقدمہ اینڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم پر حملہ ہے اس نے الزام لگایا کہ ایپل اپنے اور اینڈرائیڈ کے درمیان مقابلے کی فضا کو روکنا چاہتا ہے۔
مدعی کے طور پر ایپل کی جانب سے مارکیٹنگ ایگزیکٹو فل شلر موقف لیتے ہوئے مقدمہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

سامسنگ کی طرف سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ گوگل سے کچھ گواہ اور ماہرین کو طلب کرے گا ۔ کورین مینوفیکچر ان گواہوں کو ایپل کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے خلاف استعمال کی گئی ٹیکنالوجی کو لائسنس شدہ ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔اس کے علاوہ سامسنگ کی طرف سے اینڈرائیڈ کے بانی اینڈی رابن کی گواہی کی بھی امید کی جا رہی ہے۔
اس کیس میں شامل سامسنگ کی ڈؤائسس میں سامسنگ گلیکسی ایس 3، سامسنگ گلیکسی نوٹ 2، سامسنگ گلیکسی ٹیب 10.1 جبکہ ایپل کی طرف سے آئی فون 4، آئی فون4 ایس، آئی فون 5، آئی پیڈ 2 ، آئی پیڈ 3، آئی پیڈ 4، آئی پیڈ منی، اور آئی پوڈ ٹچ شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-02

More Technology Articles