Apple has a creative idea to make the screen on your iPhone or iPad much more useful

Apple Has A Creative Idea To Make The Screen On Your IPhone Or IPad Much More Useful

ایپل کا آئی فون کے ڈسپلے کے لیے نیا تخلیقی آئیڈیا

آپ چاہیے ایپل کی ڈیوائس استعمال کریں یا کسی دوسری کمپنی کی۔ سب کا ڈسپلے ایک ہی طرح کام کرتا ہے۔ ٹچ سکرین کے ذریعے ہی ٹائیپنگ، سوئیپنگ اور ٹیپنگ جیسے ٹاسک سرانجام دئیے جا سکتے ہیں۔
ٹچ سکرین بہت سے کام تو بہت بہترین طریقے سے کرتی مگر کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ سکرین پر ہماری انگلیوں کی وجہ ہمیں سکرین پوری نظر نہیں آتی۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایپل ایک نئے آئیڈیا پر کام کر رہا ہے۔

حال ہی میں ایپل کی حقوق ملکیت کے حوالے سے ایک درخواست سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مستقبل میں ایپل اپنے آئی فونز، آئی پیڈز اور دوسری ایپل ڈیوائسز کی بیزل کو بھی ٹچ سکرین کی طرح touch sensitive بنا دے گا۔
بیزل آئی فون یا آئی پیڈ کا وہ حصہ ہوتا جس نے ڈیوائس کو فریم کیا ہوتا ہے(جیسا کہ اوپر تصویر میں دکھایا گیا ہے)۔

(جاری ہے)

یعنی اب سکرول، سوئیپ اورٹیپ جیسے کام سامنے کے ڈسپلے کو ہاتھ لگائے بغیر کیے جا سکے گے۔


ایپل نے کاغذات میں کہا ہے کہ اس طریقے سے ڈیوائس کا سائز بڑھائے بغیر بڑی سکرین حاصل کی جا سکتی ہے۔
ایپل کے بیزل ڈسپلے کے ٹچ سنسر سے مختلف کام سر انجام دئیے جا سکیں گے(جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیاہے)۔بیزل کے ایک حصے کو ٹچ کرنے نیچے سکرول کیا جا سکے گا۔دوسرے حصے کو ٹچ کر کے سکرین پر کچھ منتخب کیا جا سکے گا۔
آئی پیڈ جیسی ڈیوائس کو دیکھ کر زیادہ بہتر طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بیزل ٹچ سنسر کتنا فائدہ مند ہوگا۔
آئی پیڈ کا بیزل آئی فون سے بڑا ہوتا ہے۔اگر ایپل بیزل ٹچ سنسر کے ساتھ آئی فون بناتا ہے تو صارفین صرف اوپر اور نیچے کی بیزل پر کام کر سکیں گے، کیونکہ دونوں اطراف تو بہت پتلی ہوتی ہیں۔
ایپل کے بیزل ٹچ سنسر فون کےحقوق ملکیت حاصل کرنے کایہ مطلب نہیں کہ ایپل ایسے فون بنائے گا بھی۔ ایپل نے اس طرح کی کوئی گارنٹی نہیں دی۔تاہم دیکھا جا سکتا ہے کہ ایپل نے کتنی دلچسپ ٹیکنالوجی پر کام کیا ہے۔

Apple has a creative idea to make the screen on your iPhone or iPad much more useful
تاریخ اشاعت: 2015-09-20

More Technology Articles